انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کا پاکستان کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار
باغی ٹی و ی : سفیرآفتا ب احمد کھوکھرنےانٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی میں پاکستان کے نئے مستقل مندوب کی حیثیت سے ایجنسی کے ڈی جی رافیل ماریانو کو اپنی اسناد پیش کردیں۔
آسٹریا میں پاکستانی سفارت خانے کے مطابق سفیر آفتاب کھوکھر اور ڈی جی رافیل ماریانو کے درمیان ایٹمی ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال پر تبادلہ خیال ہوا،انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے تحفظ کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
رافیل ماریانو نے کہا کہ پاکستان نے ایٹمی اثاثوں کے تحفظ کے لیے موثر اقدامات کیے ہیں ، پاکستانی مستقل نمائندے نے نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے لیے پاکستانی تعاون کا یقین دلایا اور ڈی جی آئی اے ای اے کو دورہ پاکستان کی دعوت دی، ڈی جی آئی اے ای اے رافیل نے پاکستان کے دورے کی دعوت قبول کر لی۔
سمندر پار بیٹھ کر سازشیں کرنے والوں کے متعلق آرمی چیف نے دو ٹوک پیغام دے دیا
واضح رہے کہ اس سے پہلے ایجنسی نے پاکستان کا دورہ کیا تھا تب اس کے تاثرات تھے کہ دورے کامقصد نیوکلیئرسیکیورٹی کے شعبہ میں تعاون بڑھاناتھا،پاکستان نے نیوکلیئرسیکیورٹی کیلئے کئی اقدامات اٹھارکھے ہیں،
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نیوکلیئرسیکیورٹی کےفروغ کی کوششوں میں حصہ لے رہاہے،پروگرام کو 2011 میں اضافی شعبوں کو شامل کرنے کیلیے بڑھایا گیا،پاکستان کو عالمی سطح پرایک اوربڑی سفارتی کامیابی حاصل ہوئی ہے،پاکستان روایتی ہتھیاروں کے کنونشن رکن ممالک کے سالانہ اجلاس کاچیئرپرسن منتخب ہوا ہے،