باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج لاہور پہنچیں گے
وزیراعظم عمران خان حافظ آباد جلسہ کے بعد لاہور کا دورہ کریں گے، وزیراعظم عمران خان دورہ لاہور میں ق لیگ کے سربراہ چوھدری شجاعت حسین سے ہسپتال میں ملاقات اور انکی عیادت کریں گے،
وزیراعظم دورہ حافظ آباد میں سرکٹ ہاؤس میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے ،وزیر اعظم حافظ آباد کے عوام کیلئے 400 بیڈ کے جدید اسپتال کی تعمیر کا اعلان کریں گے ،وزیراعظم حافظ آباد کے طلبا و طالبات کیلئے جدید یونیورسٹی کیمپس کا بھی اعلان کریں گے ،وزیر اعظم دورہ حافظ آباد میں شہر کی ترقی کیلئے متعدد منصوبوں کا اعلان کریں گے ،وزیر اعظم حافظ آباد میں جلسے سے بھی خطاب کریں گے .
حافظ آباد جلسہ کے بعد وزیراعظم عمران خان لاہور میں چوھدری شجاعت حسین سے ملاقات کریں گے ،سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کو سینے میں انفیکشن کے باعث سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ان کی دیکھ بھال پر معمور سمز کے پرنسپل ڈاکٹر امجد نے میڈٰیا کو بتایا کہ اب ان کی طبیعت بہتر ہے۔ چودھری شجاعت کے سینے میں انفکشن ہے۔ ان کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔
گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے چودھری شجاعت حسین کے صاحبزادے سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا جس میں انہوں نے ان کے والد کی جلد صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میرے چودھری شجاعت حسین سے دیرینہ تعلقات ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ ان کو جلد صحتیاب کریں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے چودھری شجاعت حسین سے بات کرنے کی خواہش بھی کی، تاہم انھیں بتایا گیا کہ آکسیجن ماسک کی وجہ سے بات نہیں ہو سکتی۔
چودھری شجاعت کا کرونا ٹیسٹ،ڈاکٹرز نے اہم فیصلہ کر لیا
انتہائی اہم شخصیت کی طبیعت خراب، ہسپتال منتقل، وزیراعلیٰ پنجاب،یاسمین راشد بھی ہسپتال پہنچ گئے
چوھدری شجاعت حسین کے ہسپتال میں داخلے کے بعد حکومتی شخصیات چودھری شجاعت کی تیمارداری کے لئے لاہور کے سروسز ہسپتال آئیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان نے چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی۔ دوپہر میں وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری بھی ہسپتال پہنچے اور چودھری پرویز الہیٰ سے ملے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد بھی ہسپتال آئیں اور چوھدری شجاعت کی عیادت کی،بعد ازاں وفاقی وزیر انسداد منشیات اعظم خان سواتی بھی لاہور پہنچے اور چودھری برادران سے ملاقات کی۔ اعظم سواتی نے چودھری شجاعت حسین کو گلدستہ پیش کیا اور ان کی جلد صحتیابی کے لئے خصوصی دعا کی،رات گئے گورنر پنجاب چوھدری سرور بھی ہسپتال پہنچے اور چودھری شجاعت کی عیادت کی.