لیفٹنٹ جنرل سرفراز علی کو انتہائی قابل، ذہین اور فرض شناس افسر پایا،صدر مملکت
وزیراعظم شہباز شریف نے کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت آرمی کے 6 افسران اور جوان کی شہادت پر گہرے رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد،کمانڈر انجینئر 12 کور بریگیڈیئر خالد، پائلٹ میجر سعید، کوپائلٹ میجر طلحہ اور کریو چیف نائک مدثر شہید کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے وطن کے یہ بیٹے قوم کا فخر ہیں جنہوں نے اپنی جانیں سیلاب میں گھرے اپنے ہم وطنوں کی جانیں بچانے کے لئے وار دی لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور ان کے ساتھی انسانیت کی خدمت اور فرض کی بجاآوری کی روشن مثال بنے ہیں ،لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی ایک بہترین پرفیشنل، فرض شناس اور قابل افسر ہونے کے ساتھ انتہائی ایماندار اور ایک اچھے انسان تھے پوری قوم اس حادثے پر انتہائی مغموم اور افسردہ ہے ہم شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں پوری قوم شہداء کے اہل خانہ کے غم میں شریک ہے اللّٰہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل اور اجر عظیم دے۔ آمین
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی چیف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے اور بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کیلئے اظہار افسوس کیا ہے، صدر مملکت نے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے فوجی افسران اور جوانوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے صدر مملکت نے شہداء کیلئے بلندی درجات کی دعا کی، ان کے اہل خانہ کیلئے اظہار ہمدردی بھی کیا صدر مملکت نے ملک و قوم کیلئے شہداء کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ قوم کے فرض شناس بیٹے بلوچستان میں سیلاب سے متعلق امدادی کاموں میں مصروف تھے، شہداء نے اپنے فرض کی ادائیگی اور قوم کی خدمت کیلئے انتہائی جانفشانی، محنت اور لگن سے کام کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا، بے لوث خدمت کے جذبے سے سرشار یہ سپوت قوم کے محسن ہیں،صدر مملکت نے اپنے دورہ گوادر کے دوران کور کمانڈر لیفٹنٹ جنرل سرفراز علی سے ملاقات اور بریفنگ کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ بریفنگ کے دوران میں نے کورکمانڈر لیفٹنٹ جنرل سرفراز علی کو انتہائی قابل، ذہین اور فرض شناس افسر پایا،
آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر سسی پنوں کے قریب تباہ ہو گیا.
وزیراعظم نے آرمی ایوی ایشن کے لاپتہ ہیلی کاپٹر سے متعلق تازہ ترین معلومات حاصل کیں
ہیلی کاپٹر حادثہ،کور کمانڈر سمیت چھ افسران شہید، ڈی جی آئی ایس پی آر کی تصدیق
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ امدادی سرگرمیوں کے دوران خراب موسم کی وجہ سے حدِ نگاہ کم ہوئی جس کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کو حادثہ درپیش آیا،ہیلی کاپٹر کا ملبہ حاصل کرلیا گیا ہے اور تمام فوجی افسران و جوان جام شہادت نوش کرچکے ہیں،صدر مملکت نے گفتگو میں شہداء کے جنازے میں بنفسِ نفیس شرکت کرنے اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرنے کا بھی ذکر کیا
وزیر دفاع خواجہ آصف نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت آرمی کے 6 افسران کی شہادت پر اظہارافسوس کیا اور کہا کہ اللہ وطن عزیز کے بہادر بیٹوں کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے،سابق صدر آصف علی زرداری نے فوجی ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہار افسوس کیا آصف علی زرداری نے شہدا کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا،
چیئرمین پی پی پی اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے فلڈ ریلیف آپریشن کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے افسران و سپاہی کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا ہے ،بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ امدادی سرگرمیوں کے دوران ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک فوج کے بہادر افسران اور سپاہی کی شہادت کی خبر سن کر سخت صدمہ ہوا، پاک فوج کے افسران اور سپاہی نے امدادی سرگرمیوں کے فرائض کی انجام دہی کے دوران جام شہادت نوش کیا، پاکستان پیپلزپارٹی کا ہر کارکن اور سپورٹر غم کے اس المناک حادثے پر ورثاء اور پاک فوج کے غم میں برابر کا شریک ہے،
وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے بلوچستان میں آرمی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادتوں پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید تمام اہلکاروں کے لواحقین اور افواج پاکستان سے تعزیت کرتے ہیں
وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی محمد آصف خان نے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ فوجی افسران کی کامل مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔اللہ تعالی ہمارے شہید فوجی افسران کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام عطا کرے۔
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں سیلاب زدگان کی مدد کرنے والے پاکستان آرمی کے ہیلی کاپٹر حادثے کے بارے میں سن کر بہت دکھ ہوا جس میں کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور چھ افسران نے شہادت کو گلے لگا لیا۔ اللہ تعالیٰ تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے!
بلوچستان میں سیلاب زدگان کی مدد کرنے والے پاکستان آرمی کے ہیلی کاپٹر حادثے کے بارے میں سن کر بہت دکھ ہوا جس میں کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور چھ افسران نے شہادت کو گلے لگا لیا۔ اللہ تعالیٰ تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے!#helicopter
— Tariq Jamil (@TariqJamilOFCL) August 2, 2022
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ افسوسناک ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہونے والے پاک فوج کے سینیر آفیسرز اور جوانوں کی شہادت پر دل انتہائی رنجیدہ اور دُکھی ہے ۔ وطن اور فرائض کی راہ میں جانوں پر کھیل جانے والے قوم کے ہیروز کو ہم سب کا سلام! اللّہ تعالی شہدا کے درجات بلند فرمائے اور انکے پیاروں کو صبر عطا فرمائے،آمین۔
افسوسناک ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہونے والے پاک فوج کے سینیر آفیسرز اور جوانوں کی شہادت پر دل انتہائی رنجیدہ اور دُکھی ہے۔وطن اور فرائض کی راہ میں جانوں پر کھیل جانے والے قوم کے ہیروز کو ہم سب کا سلام! اللّہ تعالی شہدا کے درجات بلند فرمائے اور انکے پیاروں کو صبر عطا فرمائے،آمین۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 2, 2022
سابق وزیراعظم عمران خان نے بھی ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے اور شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی ہے، عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کو ملنے کا شرف حاصل ہوا میں نے انہیں ایک مکمل پیشہ ور اور ایک ایماندار انسان پایا۔