عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ

لندن مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 5 فیصد سے زائد گر گئی
0
55
price

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ بتدریج جاری ہے، اور غیر ملکی میڈیا کے مطابق 10روز میں تیل کی قیمت 10 ڈالر کم ہوچکی ہے جبکہ غیرملکی میڈیا کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید 2 اعشاریہ 3 فیصد کمی ہوگئی ہے اور غیر ملکی میڈیا کے مطابق برینٹ خام تیل 84 ڈالر 7سینٹ پر ٹریڈ کر رہا ہے، جب کہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 82 ڈالر31 سینٹ پر آچکا ہے۔

جبکہ غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ عالمی معیشت میں سست روی اور کم طلب کے خدشات پر بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی آگئی ہے، اور گزشتہ 10روز میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 10 ڈالر کم ہو چکی ہے تاہم واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی لندن مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 5 فیصد سے زائد گر گئی تھیں، اور لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 3 ڈالر 52 سینٹس کمی سے 86 ڈالر 43 سینٹس فی بیرل پر آگئی تھی۔ جب کہ نومبر کے لئے امریکی خام تیل کی سودے 3 ڈالر 64 سنٹس کمی کے بعد 84 ڈالر 68 سینٹس فی بیرل کئے گئے تھے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ،پاکستان کا پہلا میچ آج،مدمقابل ٹیم کے ہارنے کی تاریخ
اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی؛ پی ٹی آئی وکلا کے اعتراضات پر چیف جسٹس عامر فاروق کی اہم ابزرویشن
اپنے شوہر (نصراللہ) کے ہمراہ بھارت ضرور جاؤں گی
ورلڈکپ؛ بھارت کو بڑا دھچکہ
بھارتی فوجی میجر نے اپنے ہی افسران پر فائر کھول دیئے
انڈیا میں‌پاکستانی فنکاروں کی بہت قدر کی جاتی ہے روبی انعم
خیال رہے کہ معروف ادارے جے پی مورگن کا کہنا ہے کہ رواں سال خام تیل کی اوسط قیمت 86 ڈالر اور آئندہ سال 70 ڈالر فی بیرل رہنے کا امکان ہے۔

Leave a reply