سرکاری خرچ پر ناشتہ کرنے پر وزیراعظم کیخلاف تحقیقات کا اعلان

0
27

فن لینڈ :سرکاری خرچ پر ناشتہ کرنے پر وزیراعظم کیخلاف تحقیقات کا اعلان،اطلاعات کے مطابق فن لینڈ کی پولیس نے سرکاری خرچ پر ناشتہ کرنے پر فن لینڈ کی وزیراعظم کے خلاف تحقیقات کا اعلان کردیا۔

35 سالہ سنا مارین نے سرکاری رہائش گاہ میں قیام کے دوران اہلخانہ کے ناشتے کے بل کی مد میں عوامی خزانے سے ماہانہ 300 یورو وصول کیے جس پر انہیں سخت عوامی ردعل کا سامنا ہے۔

سوشل میڈیا پر بحث میں عوام نے وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کردیا ہے اور کہا ہے کہ رقم واپس کریں، استعفی دیں اور گھر جائیں۔

اس حوالے سے وزیراعظم سنا مارین کا کہنا ہے کہ یہ کوئی نئی بات نہیں ان سے پہلے جو شخصیات اس عہدے پر براجمان رہیں انہیں بھی یہ رقم ملتی تھی۔

Leave a reply