وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےکہا ہے کہ دنیا کو پیغام دے دیا کشمیر کاز پر پاکستان متحد ہے مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی نیا رخ اختیار کر چکی ہے
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے لاہور میں کشمیر پر پارلیمانی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ،دنیا کو پیغام دیا کہ کشمیر کاز پر پاکستان متحد ہے،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی یکطرفہ اقدامات سے مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی نیا رخ اختیار کر چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر پر مبذول کرانی ہےاور اس مقصد کے لئے پاکستان ہر فورم استعمال کر رہا ہے ۔
وزیراعظم کشمیریوں کے جذبات کبھی بھی مجروح نہیں ہونے دیں گے،دنیا کشمیر سے نظریں موڑ سکتی ہے لیکن پاکستان نہیں،وزیرخارجہ شاہ نے مزید کہا کہ 1965کے بعد پہلی بارسلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر زیربحث آیا،بھارت نے ہمیشہ پاکستان کی آواز دبانے کی کوشش کی،کشمیر صرف زمین کا ٹکڑا نہیں، ہمارے لیے اہمیت کا حامل ہے،
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ کشمیریوں کو پابند سلاسل کیا گیا ہے ،ان کو احتجاج بھی نہیں کرنے دیا جا رہا، آزادکشمیر میں کوئی سیاسی قیدی نہیں، مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ و ٹی وی سروس بند ہے لیکن مظفر آباد میں چل رہے ہیں، سوال یہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں موبائل سروس بند کیوں ہے، آزاد کشمیر کے بازروں میں چہل پہل ہے کوئی پولیس کا پہرہ نہیں، مقبوضہ کشمری میں دس لاکھ بھارتی فوج کیوں تعینات کی گئی ؟