آئی فون کی جگہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس نئی ڈیوائس متعارف کرانے کا فیصلہ
موبائل فون بنانے والی امریکی کمپنی اپیل نے آئی فون کی جگہ لینے والی جدید ٹیکنالوجی سے لیس نئی ڈیوائس متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق ایپل کمپنی جون 2023 میں ڈویلپر کانفرنس کے موقع پر اگیومینٹڈ رئیلٹی (اے آر) اور ورچوئل رئیلٹی (وی آر) ٹیکنالوجی سے لیس ہیڈ سیٹ متعارکرانے جارہی ہے، اس مکسڈ رئیلٹی ہیڈ سیٹ کو رئیلٹی پرو کا نام دیئے جانے کا امکان ہے۔
ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک اور آپریشنز ہیڈ جیف ولیمز جلد از جلد اے آر،وی آر ہیڈ سیٹ متعارف کرانا چاہتے ہیں جبکہ ڈیزائنرز ٹیم کی جانب سے اعتراضات کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ڈیوائس کو اس وقت تک لانچ نہ کرایا جائے جب تک اسے زیادہ بہتر نہ بنا لیا جائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زیادہ بہتر مکسڈ رئیلٹی ہیڈ سیٹ کی تیاری میں مزید کئی سال لگ سکتے ہیں، جس کے باعث ایپل کو اس مارکیٹ میں داخل ہونےکیلئے انتظار کرنا پڑے گا، اوریہی وجہ ہے کہ ٹم کک رئیلٹی پرو کو جلد از جلد متعارف کرانا چاہتے ہیں جو کافی بڑی اور مہنگی ڈیوائس ہوگی۔
مزید یہ بھی پڑھیں
عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس ڈیوائس کی قیمت 3 ہزار ڈالرز تک ہو سکتی ہے اور اس سے ایپل کو ہیڈ سیٹ مارکیٹ میں داخل ہونے کا موقع ملے گا،یہ 2015 میں ایپل واچ کے بعد امریکی کمپنی کی پہلی نئی ٹیکنالوجی ڈیوائس ہوگی،آئندہ برسوں میں اس کو آئی فون کا متبادل بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ یاد رہے کہ ایپل کے سی ای او ٹم کک نے 2022 میں ایک بیان میں اے آر ٹیکنالوجی کے حوالے سےکہا تھا کہ ٹیکنالوجی انڈسٹری اس نئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے ابھی ابتدائی مراحل سے گزر رہی ہے اور ہمیں اس میں بہت زیادہ مواقع نظر آرہے ہیں، آپ انتظار کریں اور دیکھیں کہ ہم اس حوالے سے آپ کو کیا پیش کرتے ہیں۔