آئی پی ایل میچز، طالبان نے بڑی پابندی لگا دی
![آئی-پی-ایل-میچز،-طالبان-نے-بڑی-پابندی-لگا-دی #Baaghi](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2021/09/آئی-پی-ایل-میچز،-طالبان-نے-بڑی-پابندی-لگا-دی.jpg)
آئی پی ایل میچز، طالبان نے بڑی پابندی لگا دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں امارت اسلامیہ کی جانب سے قومی ٹیلی ویژن (آر ٹی اے ، نیشنل ریڈیو ٹیلی ویژن افغانستان ، افغانستان نیشنل ریڈیو اور ٹیلی ویژن) پر پابندی لگاتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ٹیلی ویژن انڈین پریمیئر لیگ کے میچ نشر نہیں کر سکیں گے.
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مقیم افغان صحافی انیس الرحمان نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے قومی ٹی وی کو ملک میں آئی پی ایل میچز براہ راست نشر کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔
صحافی کے اس دعوے پر ابھی تک طالبان کی جانب سے کسی قسم کو کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا، افغانستان کے سپنر راشد خان اور آل راؤنڈر محمد نبی نے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے کہ افغانستان کے سپنر راشد خان اور محمد نبی انڈین پریمیئر لیگ میں حصہ لیں گے . دوسری جانب نصیب اللہ حقانی کو افغان کرکٹ بورڈ کا چیف ایگزیکٹو مقررکیا گیا ہے ،طالبان نے افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم کو کھیلنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا تھا کہ کرکٹ سے کوئی مسئلہ نہیں اور وہ افغانستان کی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے امور میں مداخلت نہیں کریں گے۔کابل پر طالبان کے کنٹرول کے باوجود افغان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی تھی کہ سری لنکا میں پاکستان کے خلاف ٹی20 سیریز شیدول کے مطابق ہو گی اور وہ شپاگیزا ٹی20 لیگ میں توسیع بھی کررہے ہیں
@MumtaazAwan
دوسری جانب چینی ذرائع ابلاغ نے لکھا ہے کہ امریکہ دنیا کا واحد ملک ہے جو امن میں خلل ڈالتا ہے۔ امریکہ حقیقت میں امن توڑنے والا ملک ہے کیونکہ اس کی غیر قانونی جنگوں اور غیر قانونی مداخلت کی طویل تاریخ ہے۔ جمعہ ، 6 اگست کو ایک امریکی ڈرون حملے نے کابل میں ایک گھر کو نشانہ بنایا ، جس میں ایک خاندان کے چار افراد ہلاک ہوئے۔زمرائی احمدی ، ایک 7 سالہ لڑکا جو سات امریکیوں کے ساتھ کام کرتا تھا ، اپنے خاندان کے ساتھ امریکہ جانا چاہتا تھا ، جب اس کے گھر کو نشانہ بنایا گیا اور اس کے خاندان کے دس افراد کو قتل کر دیا گیا۔
افغانستان کی صورتحال، چین نے کیا بڑا اعلان
ذبیح اللہ مجاہد کا کابل ایئر پورٹ کا دورہ، کیا اہم اعلان
طالبان کے کابل پر کنٹرول کے بعد کشمیری مجاہدین کے حوصلے بلند،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا
واقعی طالبان کشمیر پہنچ گئے؟ بھارتی فوج کی دوڑیں لگ گئیں
افغان طالبان کا خوف یا کچھ اور، مودی سرکار کی نئی چال سامنے آ گئی
طالبان کا خوف،مودی نے سعودی عرب سے مدد مانگ لی؟ سعودی شخصیت کا دورہ بھارت متوقع