افغان طالبان کا خوف یا کچھ اور، مودی سرکار کی نئی چال سامنے آ گئی

0
35

افغان طالبان کا خوف یا کچھ اور، مودی سرکار کی نئی چال سامنے آ گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم مودی افغان طالبان کے سامنے جھکنے کے لئے تیار ہو گئے ہیں

اس ضمن میں مودی نے ایک اعلیٰ سطح کا وفد تشکیل دیا ہے جو خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال پر نظر رکھے گا مودی کی زیر صدارت اجلاس میں تشکیل دیئے جانے والے وفد میں بھارت کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر، بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال اور دیگر اعلیٰ عہدیدار شامل ہیں

مودی کی زیر صدارت اجلاس میں یہ بات بھی زیر غور آئی کہ بھارت سرکار نے افغانستان میں سرمایہ کاری کی تھی اب طالبان کی حکومت آنے کے بعد سرمایہ کاری ڈوبنی نہیں چاہئے، اس ضمن میں افغان طالبان کے ساتھ رابطے ضروری ہیں،یہ وفد روزانہ ایک میٹنگ کرے گا اور افغانستان کی صورتحال پر جائزہ رپورٹ بنا کر بھارتی وزیراعظم مودی کو پیش کرے گا، اب تک اس گروپ کے پانچ اجلاس ہو چکے ہیں،

مودی کی زیر صدارت اجلاس میں اس بات پر بھی ٍغور کیا گیا کہ طالبان کے ساتھ روابط اسلئے بھی ضروری ہیں کہ وہ کہیں کشمیر کی طرف نہ آ جائیں، اگر طالبان نے کشمیر کا رخ کر لیا تو پھر انہیں سنبھالنا مشکل ہو جائے گا

افغانستان کی صورتحال پر مودی سرکار کیا کر رہی ہے اس ضمن میں بھارت کی اپوزیشن جماعتوں کو بھی مودی سرکار نے اعتماد میں لینے کی کوشش کی ہے،

دوسری جانب باخبر ذرائع کے مطابق مودی اور اسکی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر افغانستان میں طالبان حکومت بنا لیتے ہیں تو انکے ساتھ بات چیت اور مذاکرات کئے جائیں گے تا ہم افغان طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ ابھی تک نہیں کیا گیا، اس ضمن میں مودی کو اسکے مشیروں نے مشورہ دیا ہے کہ امریکہ سمیت دیگر ممالک کو دیکھ کر پھر ہی بھارت کوئی فیصلہ کرے،باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار ضرورت پڑنے پر طالبان حکومت سے رابطہ کرے گی اور ممکنہ طور پر یہ رابطہ کسی دوسرے ملک کے ذریعے بھی ہو سکتا ہے، مودی کی خواہش ہے کہ طالبان کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کئے جائیں تا کہ بھارت کو کوئی خطرہ نہ ہو ،دوسری جانب مودی کو اسکے ایڈوائیزر محتاط رہنے کا مشورہ دے رہے ہیں،

دوسری جانب قطر میں تعینات بھارتی سفیر دیپک متل کی طالبان رہنما شیر محمد عباس ستانکزئی سے ملاقات ہوئی ہے،اس ملاقات میں بھارتی سفیر نے اپنے ملک کے شہریوں کی بحفاظت واپسی کے لئے بات چیت کی،ملاقات میں بھارتی سفیر نےافغانستان کی سرزمین استعمال کرنے کے خدشے کا اظہار کیا جبکہ طالبان رہنما نے انہیں مسائل کے مثبت حل کی یقین دہانی کروائی ۔ طالبان ترجمان کی جانب سے ابھی تک اس ملاقات کے حوالہ سے کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا

طالبان اب واقعی بدل گئے، کابل کے شہریوں کی رائے

افغانستان میں کیسی حکومت ہونی چاہئے؟ شاہ محمود قریشی کی تجویز سامنے آ گئی

کابل ایئر پورٹ پر ہنگامی صورتحال، طالبان کے کنٹرول کے بعد پہلا نماز جمعہ

افغانستان سے غیر ملکی صحافیوں کا انخلا ،وزیراعظم کی زیر صدارت خصوصی اجلاس

افغان طالبان نے حکومت سازی کے حوالہ سے اہم اعلان کر دیا

مودی افغان طالبان کے سامنے "جھکنے” کو تیار

اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ اسامہ بن لادن نائن الیون کے حملوں میں ملوث تھا ،ذبیح اللہ مجاہد

سابق صدر حامد کرزئی، عبد اللہ عبداللہ کو طالبان نے نظر بند کردیا

جنہوں نے حملہ کیا وہ اس کی قیمت چکائیں گے، جوبائیڈن کا کابل دھماکوں پر ردعمل

امریکی فضائیہ کے طیاروں کی پاکستانی فضائی حدود میں پرواز

کابل ایئر پورٹ، مزید دھماکوں کا خدشہ برقرار،دو ممالک کا انخلا ختم کرنیکا اعلان

امریکا کا افغانستان کے شہرجلال آباد پر فضائی حملہ

کابل ائیرپورٹ پر راکٹ حملوں کو دفاعی نظام کے زریعے روک لیا ،امریکی عہدیدار

کابل ائیرپورٹ پر ڈورن حملے سے متاثرہ خاندان کی تفصیلا ت سامنے آ گئیں

افغانستان کی صورتحال، چین نے کیا بڑا اعلان

ذبیح اللہ مجاہد کا کابل ایئر پورٹ کا دورہ، کیا اہم اعلان

طالبان کے کابل پر کنٹرول کے بعد کشمیری مجاہدین کے حوصلے بلند،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

واقعی طالبان کشمیر پہنچ گئے؟ بھارتی فوج کی دوڑیں لگ گئیں

Leave a reply