9نومبر یوم اقبال 2024 کو لاہور کے پاک ہیری ٹیج ہوٹل میں اپووا کی ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو ان کی شاندار خدمات پر ایوارڈز اور اعزازات سے نوازا گیا۔ اس تقریب کا مقصد ان افراد کی کوششوں کو سراہنا تھا جو اپنے اپنے شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
تقریب میں مجھے بھی کئی خاص اعزاز ات حاصل ہوئے، جہاں مجھے میری ادبی خدمات پر ایوارڈ، سرٹیفیکیٹ، میڈل اور اپووا میگزین کی جانب سے خصوصی افسانہ انچارج کے کارڈسے نوازا گیا۔ اس لمحے نے میری محنت کی قدر و قیمت کو اور زیادہ بڑھا دیا، اور میں نے اس اعزاز ات کو اپنے تمام اپووا کے ساتھیوں اور اس شعبے میں کام کرنے والے تمام افراد کی محنت کا نتیجہ سمجھتی ہوں۔
اس تقریب کی کامیابی میں مختلف پہلوؤں کا کردار تھا۔ سب سے پہلے، تقریب کے نظم و ضبط نے اس کو بے حد کامیاب بنایا۔ تقریب کا آغاز مقررہ وقت پر ہوا، اور ہر سرگرمی اور سیشن کا وقت بالکل درست تھا۔ کسی بھی قسم کی خلفشار یا تاخیر نہیں ہوئی، جس سے مہمانوں اور شرکاء کو ایک پُر سکون اور مرتب ماحول میں شرکت کا موقع ملا۔
دوسرا اہم پہلو شخصیات کا تھا، کیونکہ اس تقریب میں شرکت کرنے والے افراد ایم ایم علی صاحب ، محمد خافظ صاحب ، سفیان علی فاروقی صاحب اور اپووا کے سر پرست زبیر احمد انصاری صاحب کی جانب سے مدعو کئے گئے مہمانان نہ صرف اپنے اپنے شعبے میں ماہر تھے بلکہ ان کی شخصیت بھی شاندار تھی۔ تقریب میں شرکت کرنے والے مختلف ماہرین اور کامیاب شخصیات سے مل کر بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔ ان افراد کی باتوں میں ایک خاص جذبہ اور لگن تھی، جو اس تقریب کو اور بھی متاثر کن بنا رہا تھا۔
شہزاد نیر صاحب اور افتحار عارف صاحب کی شاعری نے خوب سماں باندھا اور تقریب کو چار چاند لگا دئیے پھر اس کے بعد مزید مزہ تب آیا جب قرعہ اندازی میں میری مما کا نام نکل آیا جس پر میں بہت خوش ہوئی ،اسی دوران سب لکھاری نادعلی کے ساتھ تصویریں بھی بناتے رہے ان کی محبتوں کی مقرض ہوں اور انکل افتحار اور اتباف ابرک کے ساتھ تو نادعلی نے دوستی بھی کر لی ،آخری لیکن بہت اہم بات تقریب میں کھانے کے انتظام کی تھی۔ اپو وا کی جانب سے پاک ہیری ٹیج ہوٹل نے اس سلسلے میں بہترین انتظامات کیے تھے۔ کھانا نہ صرف لذیذ تھا بلکہ اس کی پیشکش اور تنوع بھی بہت شاندار تھا۔ ہر ایک کھانے کی قسم نے اپنے ذائقے اور معیار سے مہمانوں کو محظوظ کیا، اور اس نے پورے تجربے کو مزید دلکش اور یادگار بنا دیا۔
یہ تقریب دوسری تقریبات کی طرح صرف ایک رسمی ایوارڈ تقریب نہیں تھی بلکہ ایک خوبصورت تجربہ تھا جس میں ہر عنصر نے اپنی جگہ پر شاندار کام کیا، اور میں ان سب چیزوں کی شکر گزار ہوں جو مجھے اس یادگار موقع پر حاصل ہوئیں۔
اپووا تربیتی ورکشاپ کی یادیں،تحریر: فیصل رمضان اعوان
اپووا کی سنگ رنگی تقریب،تحریر:ریاض احمد احسان
اپووا تربیتی ورکشاپ کے یادگار لمحات،تحریر:اورنگزیب وٹو
اپووا کے زیر اہتمام افطار میٹ اپ کا اہتمام
اپوواخواتین کانفرنس:حقوقِ نسواں کی توانا آواز
مبشر لقمان سے آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
ایک خوبصورت اور یادگار ملاقات، گورنر ہاوس پنجاب میں،تحریر:فائزہ شہزاد









