معروف اداکارہ اقراء عزیز جنہوں نے یاسر حسین سے شادی کی ہے، اقراء کو ہمیشہ ہی سوشل میڈیا پر انکی یاسر سے شادی کو لیکر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اقراء نے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میرے شوہر یاسر مجھ سے گیاراں برس بڑے ہیں۔ اور میں انکے ساتھ بہت خوش ہوں۔ میری شروع سے ہی خواہش تھی کہ میں کم عمر میں شادی کروں اور بچے پیدا کروں۔ انہوں نے کہا کہ میں تمام مشورے اور رہنمائی اپنے شوہر سے لیتی ہوں ، خود سے بڑی عمر کے مرد سے شادی کا فائدہ ہی ہوتا ہے چونکہ انہوں نے دنیا دیکھی ہوتی ہے لہذا وہ بہتر مشورہ دے سکتے ہیں۔
”میں تو لڑکیوں کو مشورہ دوں گی کہ وہ خود سے بڑی عمر کے مرد سے شادی کریں ”ان کو زندگی میں من چاہی خوشیاں ملیں گی۔ انہوں نے کہا کہ یاسر میرا بہت خیال رکھتے ہیں،اقراء نے کہا کہ شادی ایک بار ہوتی ہے لہذا جیون ساتھی کا چناو کرتے وقت احتیاط اور سمجھداری سے کام لیں۔ اہم بات یہ ہے کہ کچھ بھی لیٹ یا جلدی کرنا اہمیت نہیں رکھتا اہم بات یہ ہے کہ جب بھی کوئی اچھا انسان ملے جس کے ساتھ آپکی انڈرسٹینڈنگ ہوجائے بس شادی کر لیں۔