پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ اقراء عزیز کی سوشل میڈیا پر شئیر کردہ تصویر پر اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب مذاق بنایا جا رہا ہے۔

باغی ٹی وی : پُرکشش اداکارہ اوراء عزیز نے اداکاری کی صلاحیتوں سےبہت کم عرصے میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری اور شائقین کی دلوں میں اپنا الگ مقام بنا لیا ہے-اقراء عزیز کی اداکاری کی صلاحیتوں کا ہر کوئی معترف ہے-

یہ اقرا عزیز کی اداکاری کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ جس شوبز انڈسٹری میں اداکاروں کے قد، رنگت کو بڑی اہمیت دی جاتی ہے وہیں اپنے سانولے رنگ 4 فُٹ 9 انچ کے قد کے ساتھ ہی اپنا پہچان اور مقام بنانے میں کامیاب رہی ہیں-

اداکارہ اقرا ء عزیز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ٹسویر شئیر کی ہے جس میں وہ ایک سکول کی بچی لگ رہی ہیں اقراء عزیز نے اپنے اکاؤنٹ پر آج صبح سویرے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ’مارننگ فیس‘ کا کیپشن دیا ہے اور ساتھ میں ایک پھول کا ایموجی بھی بنایا ہے ۔
https://www.instagram.com/p/CFYf2yonyqW/?igshid=18uw4q47nqdtj
اقراءعزیز کی اس تصویر پر اُن کے مداحوں کی جانب سے اُنہیں خوب مذاق کا نشانہ بنایا جا رہاہے کچھ مداحوں کی جانب سے اقراء عزیز کو صبح بخیر کہا گیا تو کچھ مداحوں کا کہنا ہے کہ اقراء عزیز اس تصویر میں کسی اسکول کی چھوٹی سی بچی نظر آ ہی ہیں۔


انسٹاگرام اسکرین شاٹس
اقراء کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے ایک انسٹا صارف کا کہنا تھا کہ یہ بچہ کس کا ہے بھئی، لے جاؤ،‘ جبکہ ایک صارف نے اقراء عزیز سے پوچھا کہ کیا اُنہیں اسکول نہیں جانا ہےن جبکہ ایک صارف نے اداکارہ کو کیوٹ اور چھوٹا سا بچہ قرار دیا-

ایک صارف نے اقرا عزیز کو کہا کہ اللہ آپ ایک کیوٹ سا بےبی لگ رہی ہیں جبکہ ایک صارف نے اداکارہ کو چھٹکی ہی کہہ ڈالا-

واضح رہے کہ اقراء عزیز حسین ان دنوں اپنے نئے آنے والے ڈرامے ’رقیب سے‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ڈرامہ ’رقیب سے‘ ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر کیاجائے جس میں اقرا عزیز اور نعمان اعجاز کے ساتھ گلوکارہ حدیقہ کیانی بھی پہلی بار ڈراموں میں اداکاری کرتی نظر آئیں گی-

اقرا عزیز نے اداکار نعمان اعجاز کو چلتا پھرتا اسکول قرار دیا

عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ حدیقہ کیانی ٹیلی ویژن پر اداکاری کرنے کے لیے تیار

Shares: