اقرارالحسن کا سعید غنی کو چیلنج سکولوں میں گدھے،اگرسچ ثابت نہ ہوا تومیں‌صحافت ورنہ آپ سیاست چھوڑدیں‌

0
57

کراچی "اقرارالحسن کا سعید غنی کو چیلنج سکولوں میں گدھے،میں صحافت چھوڑ دوں گا یا آپ سیاست چھوڑدیں ،باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے معروف فیڈ رپورٹر،صحافی اقرار الحسن نے سندھ کے وزیرتعلیم سعید غنی کی طرف سے معروف چینل اے آروائی کے خلاف پراپیگنڈے کرنے پرمعروف صحافی نے سعید غنی کے حلقے کی عوام کے ساتھ سلوک پراوقات یاد کرادی ہے

 

 

باغی ٹی وی کے مطابق اقرار الحسن نے صوبائی وزیرتعلیم سعید غنی کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ اپنے کرتوت چھپانے کے لیے ذمہ دار صحافتی اداروں پرکیچڑ اچھال رہے ہیں یہ قبول نہیں ہے ،

اقرارالحسن نے سعید غنی کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہےکہ آج، ابھی، اسی وقت میرے ساتھ اپنے حلقے میں چلیں، اگر وہاں اسکولوں میں گدھے نہ بندھے ہوں، ڈسپنسریوں میں گٹر کا پانی نہ ہو تو میں صحافت چھوڑ دوں گا ورنہ یہ ایسی ناکارہ سیاست چھوڑ دیں۔ خدا کے واسطے سندھ کے مظلوم عوام پر رحم کریں

Leave a reply