پنجاب: لاک ڈاؤن میں 31- مئی تک توسیع، کون کرسکے گا کاروبار اور کس پرہوگی پابندی،یہ بھی بتادیا

0
56

لاہور:پنجاب لاک ڈاؤن میں31 مئی تک توسیع،کون کرسکے گا کاروباراورکس پرہوگی پابندی،یہ بھی بتادیا،اطلاعات کےمطابق پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ہونے والے لاک ڈاؤن میں اکتیس مئی تک توسیع کردی۔

پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے لاک ڈاؤن میں توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق صوبے کے تمام بڑے شاپنگ مالز اور تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند رہیں گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب میں تمام چھوٹی دکانیں ہفتے میں 4 دن کھلیں گی، جن میں الیکٹرانکس، اسٹیل، ایلومونیم، حجام کی دکانیں، بیوٹی پارلر ، سیلون، تندور، گروسری اور جنرل اسٹور صبح 9 سے شام پانچ بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق حجام،سلون، بیوٹی پارلراورجمنیزیم کھول دیئےگئے، علاوہ ازیں کنسٹریکشن انڈسٹریز کو ایس اوپیز کے تحت کھولنےکی اجازت ہوگی۔رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادر کی جانب سے تشکیل دی جانے والی کمیٹی نے لاہور کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی ادارے، شادی ہالز، شاپنگ مالز اور پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام کھولے گئے شعبہ جات کو طے کردہ ضابطہ کار پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا جبکہ 31 مئی سے پہلے دوبارہ صورتحال کا جائزہ لے کر آئندہ کے لیے فیصلے ہوں گے۔

یاد رہے کہ پنجاب میں اب تک کرونا کے 10 ہزار 471 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 191 اموات بھی ہوئیں جبکہ 4 ہزار 131 مریض شفا یاب بھی ہوئے ہیں۔

Leave a reply