پاکستان کے نامور اینکر پرسن اقرار الحسن پر گوجرانوالہ میں مشتعل افراد نے حملہ کر دیاہے
اقرار الحسن کی گاڑی کے شیشے توڑ دیئے، اقرار الحسن معمولی زخمی ہو ئے ہیں مشتعل افراد پیر حق خطیب کے حق میں نعرے لگا رہے تھے ،دو درجن سے زائد مشتعل افراد نے اقرارالحسن پر حملہ کیا، اقرار الحسن کی گاڑی پر پتھر اور ڈنڈے مارے گئے،
واقعہ کا مقدمہ بھی حق خطیب کے خلاف درج کروائیں گے.اقرار الحسن
اقرار الحسن کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ میں طلبا سے بات کرنی تھی، پہلے سے اعلان شدہ پروگرام تھا، ہم نے حق خطیب کے خلاف مہم شروع کر رکھی ہے جس پر انہیں بہت تکلیف ہے، انکے لوگ تھے، مسلح افراد تھے جنہوں نے گاڑی کے شیشے توڑ ے، واقعہ یونیورسٹی کے مین گیٹ کےباہر پیش آیا یونیورسٹی کی سیکورٹی نے انتہائی سرعت کا مظاہرہ کیا اور گیٹ بند کیا، درجنوں لوگ نعرے بازی کر رہے تھے ، زخم آئے ہیں لیکن میں نہیں چاہتا کہ ہم کمزور پڑ جائیں، یہ کلچر پروان چڑھ رہا ہے کہ دلیل سے بات کرنے کی بجائے تشدد کا راستہ اختیار کیا جاتا ہے،ہم اپنی گفتگو جاری رکھیں گے، میں خیریت سے ہوں کچھ زخم آئے ہیں، الحمد للہ زندہ ہوں، جب تک زندہ ہوں مہم جاری رکھوں گا، حملہ آوروں کے خلاف قانونی کاروائی کروںگا ہمارے پاس فوٹیجز ہیں، حملہ آوروں نے کوشش کی کہ ہمیں گاڑی سے باہر نکالا جائے،اس مہم میں مجھے جان کے جانے کا خطرہ ہے، اگر مجھے کچھ ہوا تو اسکا ذمہ دار حق خطیب ہو گا اور اہم اس واقعہ کا مقدمہ بھی حق خطیب کے خلاف درج کروائیں گے.
حالیہ دنوں میں اقرار الحسن نے حق خطیب سے متعلق کئی پروگرام کئے ہیں، اقرار الحسن مختلف شہروں میں جا کر بھی حق خطیب کے خلاف پروگرام کر رہے ہیں
اقرارالحسن کے گھر پر گولیاں چل گئیں
نیوز کاسٹر عروسہ خان نے اقرارالحسن سے شادی کی تصدیق کر دی
اقرارالحسن پر لاہور میں تشدد،مبشر لقمان حکومتی اداروں پر برس پڑے
کرنٹ لگانے کے باعث…اقرار الحسن نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا