اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، کئی منصوبوں‌کے لیے گرانٹ کی منظوری

باغی ٹی وی : وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا . جس میں‌ ای سی سی نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمدکرنےکیلئےٹینڈرکھولنےکی منظوری دے دی ہے ، اجلاس میں کپاس کی قیمت کے تعین کیلئے فوڈ سیکیورٹی ڈویژن کو15 روز میں رپورٹ پیش کرنےکی ہدایت جاری کی گئی ہے .

پیٹرولیم ڈویژن، فنانس ڈویژن اورپی ایس اوکونیشنل شپنگ کارپوریشن کےواجبات کی ادائیگی کی ہدایت کی گئی ہے . یوٹیلیٹی اسٹورزپر5اشیاپرسبسڈی کی مدت میں 15 دن کیلئےتوسیع کی منظوری دی گئی ہے . پاور اورفنانس ڈویژن کو نیٹ ہائیڈل پرافٹ کی ادائیگی کیلئے 2 ہفتوں میں حل پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے .

ایوی ایشن ڈویژن کیلئے 10 ملین تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ منظور دی گئی . این ایس ایس پی کیلئے 73.87 ملین تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کیے گئے ہیں. پاکستان اکیڈیمی آف رورل ڈویلپمنٹ کیلئے 20.70 ملین تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کیے گئے ہیں .

پنجاب کا بجٹ کیسے پاس ہو گا؟ گورنر پنجاب متحرک، اہم ٹاسک مل گیا

آئی ایم ایف بجٹ مسترد، فوج کی تنخواہوں میں 175 فیصد اضافہ کیا جائے، بلاول

بجٹ قریب آتے ہیں اتحادی جماعت کو بزدار نے کیا یقین دہانی کروا دی؟

بجٹ کے بعد کونسا وفاقی وزیر استعفیٰ دینے والا ہے؟ مبشر لقمان کا تہلکہ خیز انکشاف

کمپنی کو بجٹ کون دیتا ہے اصل مقصد کیا ہے؟ چیف جسٹس

پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے کتنے نکات پر عمل کر لیا، حماد اظہر نے بجٹ تقریر میں بتا دیا

اجلاس میں افسران کیلئے ڈسپیریٹی رڈکشن الاوَنس کی مد میں ایک ارب روپے کی گرانٹ منظور بھی دی گی . بین الصوبائی کوآرڈی نیشن ڈویژن کیلئے 16.70 ملین کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ منظور ہوئے . داخلہ ڈویژن ایف سی بلوچستان کیلئےایک ارب ایک کروڑ کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ منظورکی گئی .

اجلاس میں ایف بی آر کو ادائیگیوں کیلئے 45.66 کروڑ روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ منظور ہوئی . خارجہ امور کیلئے 2 ارب روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی . پاکستان اکیڈمی آف رورل ڈویلپمنٹ کیلئے 20.70 ملین تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ منظور ہوئی .

Shares: