fbpx

بجٹ قریب آتے ہیں اتحادی جماعت کو بزدار نے کیا یقین دہانی کروا دی؟

بجٹ قریب آتے ہیں اتحادی جماعت کو بزدار نے کیا یقین دہانی کروا دی؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ایم این اے چودھری مونس الہی کی قیادت میں مسلم لیگ ق کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اورسیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا،مسلم لیگ ق کے وفد میں ایم این اے سالک حسین، صوبائی وزراء عمار یاسراور محمد رضوان شامل تھے پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب بھی اس موقع پر موجود تھے ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے -موجودہ حالات میں انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں – افراتفری پھیلانے کی کوشش کرنے والے عناصر دشمن کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔مایوسی کا شکار اپوزیشن عوام کو گمراہ نہیں کرسکتی۔مسلم لیگ ق ہماری اتحادی ہے اور اتحادیوں کے ساتھ تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں – اتحادی جماعت سے بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ہے۔اتحادی جماعت کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں – فیصلہ سازی کے عمل میں مسلم لیگ (ق) کو شریک کیا گیا ہے ہر ضلع کا علیحدہ ڈویلپمنٹ پیکیج تیار کیا ہے –

وزیراعلیٰ ہنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ جلد گجرات اور منڈی بہاؤالدین کا دورہ کرو ں گا- چودھری مونس الہی کا کہنا تھا کہ عوام کو مزید سہولتیں فراہم کرنے کیلئے مل کر کام جاری رکھیں گے۔ ملکر عوامی خدمت کرتے رہیں گے۔ ہمارا نصب العین صرف عوام کی خدمت ہے۔ ہم ایک ہیں اور ایک رہیں گے- وزیر اعلی عثمان بزدار کی جانب سے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کا اعلان خوش آئند ہے –

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.