امریکا نے ایران کی تین خلائی ایجنسیوں پر پابندی لگادی
واشنگٹن (اے پی پی) امریکا نے ایران کی تین خلائی ایجنسیوں پر پابندیاں عائد کردیں.
تفصیلات کے مطابق امریکا نے ایران کی تین خلائی ایجنسیوں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔ ان میں ایک خلائی ادارہ اور دو تحقیقاتی مرکز ہیں۔ امریکا کے محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ایران کی خلائی ایجنسی،ایران سپیس ریسرچ سنٹر اورآسٹروناٹیکس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔بیان کے مطابق ایران کی جانب سے 29 اگست کو خلائی مشن کی کوشش فوری خطرے کی نشاندہی کرتا ہے۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ ایران کو خلائی پروگرام کی آڑ میں بیلسٹک میزائل پروگراموں کو آگے نہیں بڑھانے کی اجازت نہیں دے گا.
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مئی 2018ء میں ایران سے جولائی 2015ء میں طے شدہ جوہری سمجھوتے سے دستبردار ہوگئے تھے۔امریکا نے تب سے ایران کے اداروں اور سرکاری شخصیات کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔