ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کی چین میں ملاقات

0
38
iran and saudi

ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کی چین میں ملاقات

ایران اور سعودی عرب کے وزراء خارجہ کی چین میں ملاقات ہوئی ہے،چین کی کوششوں سے ایران اور سعودی عرب کے مابین تعلقات کی بحالی کا معاہدہ ہوا، دونوں ممالک کے مابین سفارتکاروں کی یہ ملاقات سات برس بعد ہوئی ہے، بیجنگ میں ہونے والی ون ٹو ون ملاقات کے علاوہ چینی حکام کی موجودگی میں بھی ملاقات ہوئی ہے

تہران اور ریاض نے گزشتہ ماہ چین کی کوششوں سے تعلقات کی بحالی پر اتفاق کر کے دونوں ممالک نے سفارتخانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا تھا، اب ایران اور سعودی عرب کے وزراء خارجہ کی ملاقات اور مختصر ویڈیو جاری ہوئی ہے، شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود اور ان کے ایرانی ہم منصب، حسین امیرعبداللہیان، ساتھ بیٹھنے سے پہلے ایک دوسرے کو سلام کر رہے ہیں۔ملاقات میں تعلقات کی بحالی اور سفیروں کے تبادلے کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

سعودی عرب نے 2016 میں ایران کے ساتھ تعلقات اس وقت منقطع کر لیے تھے جب تہران میں اس کے سفارت خانے پر ریاض کی جانب سے ایک شیعہ عالم دین کو پھانسی دینے پر دونوں ممالک کے درمیان تنازع کے دوران دھاوا بول دیا گیا تھا۔اس کے بعد مملکت نے ایرانی سفارت کاروں کو 48 گھنٹوں کے اندر اندر چلے جانے کو کہا جبکہ اس نے تہران سے اپنے سفارت خانے کے عملے کو نکال دیا۔

سعودی سفیر اچانک وزیر خارجہ کو ملنے پہنچ گئے

بڑی تبدیلی، سعودی عرب میں کس کو سفیر مقرر کر دیا گیا؟

پاکستان سے انتہائی اہم شخصیت سعودی عرب پہنچ گئی

سعودی عرب کے دو ایئر پورٹس پر ڈرون حملے،فضائی آپریشن معطل

جمال خاشقجی کے قاتلوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کیلیے ہر ممکن کوشش کرینگے،منگیتر کا عدالت میں بیان

امریکی صدر جوبائیڈن نے دیا محمد بن سلمان کو بڑا جھٹکا

Leave a reply