ایرانی صدارتی انتخابات،کوئی امیدوار 50 فیصد ووٹ نہ لے سکا،دوسرے مرحلے کا اعلان

iran

ایرانی صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا، ایرانی صدارتی انتخابات میں کوئی بھی امیدوار 50 فیصد ووٹ حاصل نہ کر سکا جس کی وجہ سے اب اگلا مرحلہ ہو گا،جس میں سعید جلیلی اور مسعود پزشکیان کے درمیان مقابلہ ہوگا،

ایرانی وزارت داخلہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اب ایران میں صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ہو گا، پانچ جولائی کو دوسرے مرحلے کے انتخابات ہوں گے،کل جمعہ کو ایران میں صدارتی انتخابا ت میں عوام کا جوش و خروش دیکھنے میں آیا تھا، جس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے تین بار پولنگ کا وقت بڑھایا تھا،نتائج کا اعلان ہوا تو کوئی بھی امیدوار مطلوبہ 50 فیصد ووٹ نہ لے سکا،تاہم امیدوار مسعود پزیشکیان تقریباً ایک کروڑ 40 لاکھ ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہے جبکہ حریف سعید جلیلی نے تقریباً 95 لاکھ ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، محمد باقر 34 لاکھ ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے،چوتھے صدارتی امیدوار مصطفیٰ پور محمدی نے دو لاکھ سے زائد ووٹ لئے،

الیکشن کمیشن کے مطابق 28 جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ 40 فیصد رہا جب کہ 2021 میں ہونے والے الیکشن میں ٹرن آؤٹ 48 فیصد تھا، صدارتی انتخابات میں 2 کروڑ 45 لاکھ ووٹوں کی گنتی مکمل کی گئی۔

ایرانی صدر کی تہران میں نماز جنازہ ادا، حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی بھی شرکت

اناللہ وانا الیہ راجعون، ایرانی صدر ہیلی حادثے میں جاں‌بحق

پاکستان اور ایران کے دل ہمیشہ ایک ساتھ جڑے رہیں گے، ایرانی صدر

پاکستان اور ایران نے دوطرفہ تعاون مزید وسیع کرنے کے عزم کا اظہار

ایرانی صدر کی اہلیہ کا پاکستان سویٹ ہوم سنٹر اور نمل یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ

آرمی چیف سے ایرانی صدر کی ملاقات،دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر اتفاق

پاک ایران تجارتی حجم 10ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے،ایرانی صدر کی پریس کانفرنس

Comments are closed.