خاتون صحافی کو ساڑھے 10 سال قید، 184 کوڑوں کی سزا ، کس ملک نے سزا سنائی ؟ ضرور جانیئے

0
35

تہران : ایران نے بھی جزا سزا کے اپنے خود ساختہ قوانین بنا رکھے ہیں ، کہیں‌قاتل کو معاف کا جاتا ہے تو کہیں ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے والوں کو سخت سزائیں‌دی جاتی ہیں . ایسا ہی ایک واقعہ تہران میں پیش آیا ہے ،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خاتون صحافی نے مزدوروں کے عالمی دن پر ایران میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کی کوریج کی تھی۔تفصیلات کے مطابق ایران کی ایک انقلاب عدالت نے ایرانی رجیم کے جرائم سے پردہ اٹھانے کی پاداش میں صحافیہ مرضیہ امیری کو ساڑھے 10 سال قید اور ایک سو 84 کوڑوں کی سزا کا حکم دیا ہے۔

غیر ملکی مبصرین کا کہنا ہے کہ اس صحافیہ کا قصور یہ ہے کہ اس نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر ایران میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کی کوریج کی تھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب نے مرضی امیری کو یکم مئی 2019ءکو ایران میں ہونے والے مظاہروں کے بعد حراست میں لے کرایفین جیل منتقل کردیا تھا، اس کے اہل خانہ اور وکلاءکو ملنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔

Leave a reply