ایران جنگ بندی چاہتا ہے. حسین امیرعبداللہیان

Iranian FM

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کا کہنا ہے کہ ایران غزہ جنگ کا پھیلاؤ نہیں چاہتا ، آج سی این این سے گفتگو میں حسین امیرعبداللہیان نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ یہ جنگ پھیلے جبکہ امریکا کا کہنا ہے کہ ایران ممکنہ طور پر جانتا تھا حماس اسرائیل کے خلاف کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، لیکن امریکی انٹیلی جنس کی ابتدائی رپورٹوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ کچھ ایرانی رہنما اس حملے سے حیران ہوئے۔

امیرعبداللہیان نے حملوں سے ایران کے براہ راست تعلق کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے اور انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ہمیشہ سیاسی میڈیا اور فلسطین کے لیے بین الاقوامی حمایت رہی ہے۔ ہم نے اس سے کبھی انکار نہیں کیا تاہم امیرعبداللہیان نےمزید کہا کہ بغیر ثبوت فراہم کیے ایران کو خطے میں کسی بھی حملے سے جوڑنا ”بالکل غلط“ ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے کے لوگ ناراض ہیں انہیں ہماری طرف سے احکامات موصول نہیں ہو رہے۔ وہ اپنے مفاد کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ جو کچھ ہوا، حماس نے کیا، وہ مکمل طور پر فلسطینی ردعمل تھا، واضح رہے کہ امریکا نے بھی منگل کو اقوام متحدہ کو بتایا کہ وہ ایران کے ساتھ تنازعہ نہیں چاہتا، لیکن وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے خبردار کیا کہ اگر ایران یا اس کی پراکسیوں نے کہیں بھی امریکی اہلکاروں پر حملہ کیا تو واشنگٹن فوری اور فیصلہ کن کارروائی کرے گا۔

یاد رہے کہ پینٹاگون نے جمعرات کو کہا کہ امریکی فوج نے مشرقی شام میں ہتھیاروں اور گولہ بارود کو ذخیرہ کرنے والے دو مقامات پر حملے کیے جو ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور اور اس کی حمایت کرنے والے گروپوں کے زیر استعمال ہیں۔

Comments are closed.