نوبل ایوارڈز تقریب؛ ایران کی دعوت منسوخ

نوبل فاؤنڈیشن نے گزشتہ برس بھی یوکرین پر حملے کی وجہ سے روس اور بیلا روس کے سفیروں کو مدعو نہیں کیا تھا
0
34
nobel award

نوبل فاؤنڈیشن کی جانب سے رواں سال ہونے والی نوبل ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کے لئے روس ، بیلاروس اور ایران کو دی گئی دعوت منسوخ کر دی گئی ہے جبکہ رپورٹس کے مطابق نوبل فاؤنڈیشن نے ہفتے کے روز ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ وہ روس، بیلاروس اور ایران کے سفیروں کو اس سال اسٹاک ہوم میں ہونے والی نوبل ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کے لیے مدعو نہیں کرے گی۔

تاہم یاد رہے کہ نوبل فاؤنڈیشن نے گزشتہ برس بھی یوکرین پر حملے کی وجہ سے روس اور بیلا روس کے سفیروں کو مدعو نہیں کیا تھا جبکہ رپورٹس کے مطابق فاؤنڈیشن نے گزشتہ ہفتے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ رواں برس تینوں ممالک کو نوبل ایوارڈز کی تقریب میں مدعو کرے گی تاہم فاؤنڈیشن کے اس بیان کو بڑے پیمانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور کئی سویڈش سیاسی رہنماؤں نے اس کے ردعمل میں تقریبات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
چینی کی قیمت 200 تک پہنچ گئی
شادی جلدی یا لیٹ کبھی بھی ہو سکتی ہے ایشو والی بات نہیں‌عثمان مختار
میں آج تک اقربا پروری کا شکار نہیں‌ہوئی غنا علی
انڈر 23 ایشین کپ 2024 کوالیفائرز کیلئے 23 رکنی سکواڈ کا اعلان
حلیم عادل شیخ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج
جبکہ بڑے پیمانے پر تنقید کے بعد فاؤنڈیشن کو اپنے پہلے کیے گئے فیصلے کو تبدیل کرنا پڑا اور تینوں ممالک کو دی گئی دعوت منسوخ کرنی پڑی۔

Leave a reply