ایران کو نیویارک میں سفارتی تنہائی کاسامنا، امریکی اخبار
امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر حملوں کے بعد ایرانی وزیرخارجہ کو اقوام متحدہ میں دفاعی پوزیشن کا سامنا ہے.ہر طرف سے تنقید کے تیر ان پر برس رہے ہیں، ایران پر جوہر ی پروگرام میں دنیا کی اعتماد دلانے میں ناکامی اور دیگر وجوہات پر تنہائی کا سامنا ہے
2015ء میں طے پائے معاہدے سے علیحدگی کے بعد ایران کو معاہدہ برقرار رکھنے کی یقین دہانی کرائی تھی مگر ان کا طرز عمل بھی ایران کے لیے مایوس کن ثابت ہوا ہے
واضح رہے کہ یورپ کے تین ممالک نے آرامکو حملوں پر ایران کو ذمہ دار ٹھہرا دیا فرانس ، جرمنی اور برطانیہ کی قیادت نے 14 ستمبر کو سعودی عرب میں آرامکو تنصیبات پر حملوں کا ایران کو متفقہ طور پر ذمہ دار ٹھہرا دیا . اس کے بعد تینوں ممالک نے مطالبہ کیا ہے تہران اشتعال انگیزی کی بجائے ، بات چیت اور مذاکرات کی راہ اپنائے،

یورپ کے تین بڑے ممالک نے ایران کو متفقہ طور پر سعودی تیل تنصیبات پر حملوں‌ کا ذمہ دار ٹھہرا دیا

Shares: