ایران میں پھنسے رشتے داروں کو واپس لانے کے لئے شہری عدالت پہنچ گیا،عدالت نے کیا کہا؟

0
47

ایران میں پھنسے رشتے داروں کو واپس لانے کے لئے شہری عدالت پہنچ گیا،عدالت نے کیا کہا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے وفاقی حکومت سمیت فریقین سے جواب طلب کرلیا

جسٹس شاہد وحید نے محمد آصف ایڈووکیٹ نے درخواست پر سماعت کی ،درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ، درخواست گزارنے کہا کہ ایران میں پاکستانی زائرین زیارتوں کے لیے گئے ہوئے ہیں، حکومت پاکستان کی جانب سے ایران کے ساتھ فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا ہے، کرونا وائرس کے پیش نظر پاکستان نے ایران کے ساتھ باڈر بھی بند کر دیا ہے،

درخواست میں مزید کہا گیا کہ ایران میں پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں،درخواست گزار کے رشتہ دار ایران کے شہر مشہد میں موجود ہیں اور وہ تندرست ہیں،درخواست گزار کے رشتہ داروں کو تندرستی کے باوجود پاکستان واپس نہیں آنے دیا جا رہا،حکومت پاکستان زائرین کی واپسی کے لیے کوئی اقدامات نہیں کر رہی ہے،عدالت زائرین کے واپسی کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دے.

ایرانی صدر روحانی کے مطابق ایران کا کوئی صوبہ ایسا نہیں جو کورونا وائرس سے متاثر نا ہوا ہو۔ چین کے بعد ایران وہ واحد ملک ہے جس میں کورونا وائرس کے متاثرین سب سے زیادہ ہیں. پاکستان کے ہمسایہ ملک ایران کے 23 ممبران پارلیمنٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق، ایران میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 77 ہوگئی۔ایران میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور اب تک سیکڑوں افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔سی این این کے مطابق 8 فیصد پارلیمنٹ ممبرز کرونا کے متاثر ہیں.

کرونا وائرس،پاکستان نے کی ایران کے ساتھ ریل سروس معطل، شیخ رشید کا بڑا اعلان

پاکستان میں وائرس ایران سے آیا، کتنے مزید مشتبہ مریض ہیں؟ ڈاکٹر ظفر مرزا کی بریفنگ

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے وفاق نے حکمت عملی تیار کرلی، ایران سے آنیوالے 13 ہزار افراد کی فہرست صوبائی حکومتوں کو ارسال کر دی۔ فہرست میں شامل افراد کے شناختی کارڈ، رابطہ نمبرز اور دیگر معلومات بھی دی گئی ہیں۔ کرونا وائرس کے پیش نظر سندھ بھر میں تمام تعلیمی ادارے 13 مارچ تک بند ہیں، سکول کھولنے والوں کیخلاف حکام کا ایکشن بھی جاری ہے، کئی سکولوں کی رجسٹریشن بھی معطل کی گئی ہے

کرونا وائرس، عراق میں پہلی ہلاکت،تاجکستان میں نمازیں گھر ادا کرنے کا حکم

Leave a reply