ایران میں صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ جاری

0
68
iran election

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں موت کے بعد صدارتی انتخابات آج ایران میں ہو رہے ہیں

ایرانی‌صدارتی انتخابات کے لئے چھ امیدوار سامنے آئے تھے جن میں سے دو دستبردار ہو گئے، اب چار امیدواروں کے مابین مقابلہ ہے، صدارت کے لیے سعید جلیلی، محمد باقر، مسعود پزیشکیان اور مصطفیٰ پور محمدی آمنے سامنے ہیں، انتخابات کے لئے پولنگ جاری ہے،جو شام چھ بجے تک جاری رہے گی، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا،ایرانی سپریم لیڈر نے تہران میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا،

ایرانی صدارتی انتخابات میں اگر کوئی بھی امیدوار 50 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل نہ کرسکا تو انتخابات کا دوسرا مرحلہ ہوگا، ایران میں 6 کروڑ 10 لاکھ سے زیادہ ووٹرز ہیں جو آج اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں،اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، ایرانی مردو خواتین ووٹنگ کے لئے گھروں سے باہر نکل چکے ہیں، پولنگ سٹیشن پر لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں.ایرانی آئین کے مطابق 18 برس کی عمر رکھنے والے ہر ایرانی شہری کو انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہے۔

آنے والے سال اچھے سال ہوں گے اور لوگ اپنے انتخاب سے مطمئن ہوں گے۔ایرانی سپریم لیڈر ن
ایرانی سپریم لیڈر نے ووٹ دینے کے بعد کہا کہ میں اللہ تعالیٰ سے ہماری قوم کے لیے بہترین دنوں اور سالوں کے لیے دعا کرتا ہوں۔ انتخابات کا دن ہم ایرانیوں کے لیے خوشی اور مسرت کا دن ہے، خاص طور پر جب انتخابات ملک کے اگلے چند سالوں کے لیے صدر کے انتخاب کے لیے ہوں۔ اس کا تعین عوام کے اس انتخاب سے کیا جائے گا،ہم اپنے پیارے لوگوں سے مشورہ دیتے ہیں کہ وہ اس اہم سیاسی امتحان میں ووٹ ڈالنے اور حصہ لینے کو سنجیدگی سے لیں اور گھروں سے نکل کر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں،دنیا میں اسلامی جمہوریہ کی پائیداری، مستقل مزاجی، وقار کا دارومدار عوام کی موجودگی پر ہے۔مجھے امید ہے کہ خدا اس ملک کے لیے بہترین آپشن کا انتخاب کرے گا اور آنے والے سال اچھے سال ہوں گے اور لوگ اپنے انتخاب سے مطمئن ہوں گے۔

ایرانی صدر کی تہران میں نماز جنازہ ادا، حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی بھی شرکت

اناللہ وانا الیہ راجعون، ایرانی صدر ہیلی حادثے میں جاں‌بحق

پاکستان اور ایران کے دل ہمیشہ ایک ساتھ جڑے رہیں گے، ایرانی صدر

پاکستان اور ایران نے دوطرفہ تعاون مزید وسیع کرنے کے عزم کا اظہار

ایرانی صدر کی اہلیہ کا پاکستان سویٹ ہوم سنٹر اور نمل یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ

آرمی چیف سے ایرانی صدر کی ملاقات،دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر اتفاق

پاک ایران تجارتی حجم 10ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے،ایرانی صدر کی پریس کانفرنس

Leave a reply