ایران میں‌ مظاہرین نے اہم فورس کے صدر دفتر کو آگ لگادی

0
30

ایران میں‌ مظاہرین نے اہم فورس کے دفتر کو آگ لگادی

باغی ٹی وی : ایران میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کےبعد ملک میں جاری احتجاج کے دوران پاسداران انقلاب کے زیرانتظام ‘باسیج فورس’ کے صدر دفتر کو آگ لگا دی۔

ایرانی مظاہرین کی طرف سے نہ صرف باسیج ملیشیا کے مرکز کو آگ لگا دی بلکہ اس کی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے۔

گذشتہ روز سیرجان میں ایک احتجاجی کی ہلاکت کے بعد پٹرول کی قیمتوں میں اضافےکے خلا جاری پرتشدد مظاہروں کے دوران پولیس کے ہاتھوں طاقت کے استعمال کے نتیجے میں نو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ چارافراد کی المحمرہ شہر میں ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ اھواز شہر میں پولیس کی طرف سے مظاہرین کے خلاف کیے گئے حملوں میں 13 افراد زخمی ہوئے ہیں۔فارسی زبان کے آن لائن چینل ‘در’ کے مطابق ہفتے کے روز ملک بھرمیں 53 شہروں میں مظاہرے ہوئے۔ ان میں سے کئی مظاہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان براہ راست جھڑپیں ہوئیں۔

اس سے پہلے جب تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا عوام سٹرکوں پر آگئی تھی اور ٹریفک جام ہو گئی تھی ، ایران میں سوشل میڈیا پر کئی تصاویر اور وڈیو کلپ وائرل ہو رہے ہیں جن میں اصفہان، الاہواز اور ارومیہ میں سیکڑوں شہریوں کو پٹرول اسٹیشنوں پر طویل قطاروں میں کھایا گیا ہے۔ اسٹیشنوں کے نزدیک سیکورٹی فورسز اور ہنگامہ آرائی کے انسداد کی فورسز کے اہل کار بڑی تعداد میں تعینات کر دیے گئے ہیں۔

Leave a reply