ایران نے امریکا کی فضائی برتری ختم کردی ،امریکی جنرل نے اعتراف کرلیا

0
43

ایران نے امریکا کی فضائی برتری ختم کردی ،امریکی جنرل نے اعتراف کرلیا

باغی ٹی وی : جنرل مکنیزی نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کی ڈرون طاقت کے باعث مغربی ایشیا کے علاقے پر امریکہ کو حاصل فضائی طاقت اور برتری ختم ہوگئی ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان کی مسلح افواج کمیٹی کے روبرو بیان دیتے ہوئے جنرل میکینزی کا کہنا تھا کہ ایران مختلف طرح کے ڈرون طیاروں کے ذریعے خطے میں امریکہ کی فضائی برتری کو مسلسل چیلنج کر رہا ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ایران کی ڈرون طاقت کی وجہ سے، جنگ کوریا کے بعد پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ امریکہ کی فضائی برتری ختم ہوکے رہ گئی ہے۔

جنرل میکینزی نے امریکہ کی فضائی برتری کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی جانب سےجاسوسی اور حملوں کے لیے چھوٹے اور درمیانے درجے کے ڈرون طیاروں کے استعمال کا مطلب یہ ہے کہ ہم سن پچاس کے عشرے کی جنگ کوریا کے بعد پہلی بار ، کسی علاقے میں مکمل فضائی برتری کے بغیر اپنا مشن انجام دینے پرمجبور ہوگئے ہیں۔

امریکی فوج سینٹ کام کے سرغنہ نے کہا کہ جب تک ہم ایران کے ڈرون سسٹم کو سمجھنے اور اسے نابود کرنے کا کوئی بندوبست نہیں کرتے ، ہمیں مکمل فضائی برتری دوبارہ حاصل نہیں ہوسکتی۔

Leave a reply