ایران نے اپنے سائنسدان کے قتل کا الزام امریکا اسرائیل کے بعد ایک اور اتحاد پر لگادیا
ایران نے اپنے سائنسدان کے قتل کا الزام امریکا اسرائیل کے بعد ایک اور اتحاد پر لگادیا
باغی ٹی وی : اسرائیل اور امریکا پر الزامات عاید کرنے کے بعد ایرانی عہدے داروں نے شمالی اوقیانوس ممالک کے فوجی اتحاد ‘نیٹو’ پر اپنے جوہری سائنسدان فخری زادہ کے قتل کا الزام عاید کیا ہے۔
ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات
جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟
ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا
تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا
ایران کا سائنسدان کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان، نماز جنازہ میں لاکھوں افراد کی شرکت
جوہری سائنسدان کے قتل پر ایرانی صدر حسن روحانی نے کیا بڑا اعلان
شہید فخری زادہ کے قاتلوں کو سزا دینے کیلئے ایرانی سپریم لیڈر کا بڑا اعلان
سائنسدان کے قتل کی شناخت کیلئے ایر ان نے کس سے مدد مانگ لی ؟
ایرانی سائنسدان کی شہادت نئی جنگ کا پیش خیمہ،اسرائیل اور سعودی عرب کا کردار، تہلکہ خیز انکشافات
سائنسدان کی شہادت کے بعد ایران کے جوابی حملے سے پہلے ٹرمپ نے طبل جنگ بجا دیا
ایران کی ایکسپیڈیسی کونسل کہا ہے کہ فخری زادہ کے قتل میں نیٹو کے ہتھیار استعمال ہوئے ہیں۔ ایران نے فخری زادہ کے قتل میں ملوث کچھ ملزمان کو گرفتار کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ایکسپیڈیسی کونسل کے سکریٹری محسن رضائی نے بتایا کہ فخری زادہ کو مارنے کے لیے استعمال ہونے والا اسلحہ نیٹو کا تھا۔ رضائی نے دعوی کیا کہ جوہری سائنسدان کے قتل کی کوششیں کئی سالوں تک نامعلوم گروپوں کے ہاتھوں جاری رہیں۔ تاہم انہوں نے اس کی مزید تفصیل بیان نہیں کی۔
ایرانی عہدیدار نے مزید کہا کہ جدید ترین ٹیکنالوجیز ، نیٹو کےسائلینسر اور سمارٹ ہتھیاروں کے استعمال سے آخر کار دشمن ہمارے سائنسدان کوسیٹلائٹ سے نشانہ بنانے میں کامیاب رہے۔العربیہ کے مطابق ایرانی اسٹوڈنٹس نیوز ایجنسی نے منگل کے روز ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر حسین امیر عبد اللہیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ گذشتہ ماہ ملک کے سب سے بڑے جوہری سائنسدان کے قتل میں ملوث ہونے کے شبے میں کچھ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
نیم سرکاری ایجنسی نے حسین امیر عبد اللہیان کے حوالے سے ایرانی العالم چینل کو بتایا ہے کہ اس قتل کے مرتکب عناصر جن میں سے کچھ کی شناخت سیکیورٹی سروسز نے کی تھی سزا نہیں بچ سکیں گے
واضح رہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے بانی سائنسدان محسن فخری زادہ کو 27 نومبر میں تہران میں ایک دہشتگردانہ حملے میں شہید کر دیا گیا تھا. صیہونی حکومت نے 2018 کی شروعات میں اعلان کیا تھا کہ موساد کے جاسوسوں نے ایران کے ایٹمی سائنس داں کی ٹارگٹ کلنگ کی کوشش کی تھی لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔ اس سے پہلے بھی یہ اطلاعات آئی تھیں کہ موساد کے جاسوسوں نے ایران کے ایک ایٹمی سائنس داں محسن فخر زادہ مہابادی کی ٹارگٹ کلنگ کی کوشش کی تھی جو ایٹمی ریکٹر کے ذمہ دار تھے
ایرانی بابائے ایٹم بم سائنسدان کی نماز جنازہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی.ایرانی وزارت دفاع کی جانب سے جیسے ہی یوکلیئر پروگرام کے سربراہ محسن فخری زادہ کی تصدیق کی گئی، ایران کی عوام سڑکوں پر نکل گئی۔ اس دوران انھوں نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا گیا