ایران پاکستان کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے،غلط فہمیاں تیسری قوتوں کی بد نیتی پرمبنی کوشش سے ہوتی ہیں،ایرانی سفیر

ایران پاکستان کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے،غلط فہمیاں تیسری قوتوں کی بد نیتی پرمبنی کوشش سے ہوتی ہیں،ایرانی سفیر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر محمد علی حسینی نے عزیربلوچ کے معاملے پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے ہمیشہ علاقائی سلامتی کے قیام اورتحفظ کے لیے مثبت کردار ادا کیا،

ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ ایران نےہمیشہ علاقائی سطح پرعدم استحکام پیداکرنیوالے عوامل کی سرکوبی کیلئے موثرکردارادا کیا،ایران نے پاکستان کیساتھ تعلقات باہمی احترام و مفادات پراستوارکر رکھے ہیں، دونوں ممالک کےدرمیان دیرینہ برادرانہ اور دوستانہ تعلقات ہیں،

ایرانی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ ایران پاکستان میں بے امنی پیدا کرنے کی کسی بھی کوشش کی پرزورمذمت کرتا ہے،ایران پاکستان کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے،ایران کسی بھی سیکیورٹی خطرات سے نمٹنے کیلئے پاکستان سے ملکرکام کرنے کیلئے تیار ہے ،تہران دونوں ممالک کے درمیان غلط فہمیوں کے فوری اورضروری ازالے پرزوردیتا ہے،ایسی غلط فہمیاں زیادہ ترتیسری قوتوں کی بد نیتی پر مبنی کوششوں سے پیدا ہوتی ہیں،

واضح رہے کہ عزیر بلوچ کے حوالہ سے سندھ حکومت نے جے آئی ٹی رپورٹ جاری کی ہے،جس میں انکشاف سامنے آیا کہ حاجی نثار نے ہی ایرانی انٹیلی جنس سے ملاقات کرائی ، ایرانی انٹیلی جنس نے عزیر بلوچ کی ایرانی شہریت میں کردار ادا کیا اور پاکستانی سیکیورٹی فورسز سے متعلق معلومات دینے کا کہا۔ جو کہ اسنے ایران کو مہیا کیں۔

علی زیدی عدالت پہنچ گئے ، ایسا مطالبہ کر دیا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے پاؤں تلے سے زمین نکل گئی

جے آئی ٹی رپورٹ، کس نے کہا تھا کہ سندھ پولیس دستخط نہیں کر رہی؟ علی زیدی ویڈیو سامنے لے آئے

شاہ محمود قریشی سانحہ اے پی ایس کی ذمہ دار ٹی ٹی پی قیادت سے قطر میں ملتے رہے، شرجیل میمن

جے آئی ٹی رپورٹ پڑھ کر تو لگتا ہے کہ عزیر بلوچ سندھ حکومت کا وزیر تھا، انور لودھی

علی زیدی ملزمان کو فائدہ پہنچانے کے لیے جے آئی ٹی کو متنازع بنا رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

Comments are closed.