وزیراعظم شہباز شریف نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی ہے
وزیراعظم شہباز شریف نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف کی جانے والی جارحیت کے اقدامات پر انہیں گہری تشویش ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا کہ اس طرح کے حملے نہ صرف علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں بلکہ یہ خود مختاری اور بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کی بھی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ انہوں نے اس عمل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن کے حصول کے لیے ایران اور اس کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ کھڑا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ مزید کشیدگی سے بچنے کے لیے تحمل سے کام لیں اور مل جل کر مسائل کا حل تلاش کریں۔ ان کے اس بیان سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان نہ صرف علاقائی تنازعات میں کردار ادا کرنا چاہتا ہے بلکہ وہ بین الاقوامی سطح پر بھی امن و سلامتی کی کوششوں میں شامل رہنے کے لیے پُرعزم ہے۔
ایران پر اسرائیلی حملہ خودمختاری،علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی،پاکستان کا ردعمل
دوسری جانب پاکستان نے ایران کے خلاف اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے،ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجی حملے ایران کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں، اسرائیلی فوجی حملے اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، یہ حملےعلاقائی امن اور استحکام کے راستے کے لیے نقصان دہ ہیں، حملے پہلے سے ہی عدم استحکام کا شکار خطے میں خطرناک حد تک کشیدگی میں اضافے کا باعث ہیں، اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل سے مطالبہ ہے بین الاقوامی امن و سلامتی کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرے، اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل خطے میں اسرائیل کی لاپرواہی اور اس کے مجرمانہ رویے کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کرے،عالمی برادری کو بھی علاقائی امن و سلامتی کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے
دوسری جانب اسرائیلی فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ایرانی حملوں کے جواب میں کارروائی مکمل کر لی ہے،تازہ حملوں میں ایران میں طے شدہ فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے، اسرائیل کو درپیش فوری خطرات کو دور کر دیا گیا ہے، ایران نے ان حملوں کے جواب میں حملے کیے تو جواب دیا جائے گا
سعودی عرب نے ایران پر اسرائیل کے حملے کی مذمت کی ہے
اسرائیلی حملے کے بعد ایران میں پروازیں بحال