ایران پیرس کے اقدام کو نقصان پہنچانے سے باز رہے ، فرانس کا تباہ

0
34

فرانس کا کہنا ہے کہ ایران کوئی بھی ایسا برا اشارہ بھیجنے سے گریز کرے جو ہماری کوششوں کو نقصان پہنچائے۔

جمعرات کے روز فرانسیسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ پیرس نے کشیدگی میں کمی لانے کے لیے بڑی کوششیں کی ہیں … ضرورت اس بات کی ہے کہ جوہری معاہدے کی کوئی نئی خلاف ورزی سامنے نہ آئے اور اس سمجھوتے کی مکمل پاسداری کو یقینی بنایا جائے … یہ دونوں باتیں اس عمل کے بنیادی مقاصد میں سے ہیں۔

فرانسیسی وزارت خارجہ کے بیان میں اس امر کی ضرورت اور اہمیت پر زور دیا گیا ہے کہ تہران کی جانب سے ایسا کوئی عمل سامنے نہیں آئے جس سے برے اشارے ملیں کیوں کہ یہ چیز "جارحیت روکنے کی کوششوں” کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

اس سے قبل ایرانی صدر حسن روحانی نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے جوہری تحقیق اور ترقی کے شعبوں میں عائد کسی بھی قدغن سے دست بردار ہونے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

Leave a reply