ایران،سعودی عرب کشیدگی، وزیراعظم کے دوروں کا شیڈول جاری

0
42

وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب اور ایران کا دورہ طے پا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر ایران روانہ ہوں گے،وزیر اعظم عمران خان ایرانی صدرحسن روحانی سے ملاقات کریں گے،وزیراعظم ایران،سعودی عرب کشیدگی کوکم کرنے کیلیے اپنا کردارادا کریں گے،

وزیراعظم عمران خان منگل کوسعودی عرب کا دورہ کریں گے ،وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے .

سعودی عرب نے عمران خان اور مودی کو بلا لیا

سعودی عرب اور ایران کے مابین کشیدگی کم کرنے کے لئے وزیراعظم عمران خان نے کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا تھا اس ضمن میں انہوں نے گزشتہ دورے میں‌سعودی ولی عہد سے ملاقات کی تھی اور کہا تھا کہ جنگ مسئلے کا حل نہیں جس پر سعودی ولی عہد نے وزیراعظم عمران خان کو کہا تھا کہ وہ کشیدگی کم کرنے کے لئے کردار ادا کریں

وزیراعظم عمران خان اب سعودی عرب کے دورے سے قبل ایران جائیں گے.وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ان کے ہمراہ ہوں گے

عمرہ کرنے والوں کو سعودی حکومت نے سنائی خوشخبری، پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ ہوا پورا

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان جنرل اسمبلی اجلاس میں جانے سے قبل بھی سعودی عرب گئے تھے جہاں ان کی سعودی حکام سے ملاقاتیں ہوئی تھیں، سعودی ولی عہد نے وزیراعظم عمران خان کو امریکہ جانے کے لئے اپنا خصوصی طیارہ بھی دیا تھا، وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے تین دورے کر چکے ہیں اب یہ ان کا چوتھا دورہ ہو گا.

پاک سعودی تعلقات ایک نئی سطح پر پہنچ گئے،کشمیر پر دنیا نے ہمارا بیانیہ مان لیا،وزیراعظم

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیزسےملاقات کی ہے

سعودی عرب اور ایران کے درمیان تصفیہ کون کروا سکتا ہے؟ صدر مملکت بول پڑے

Leave a reply