ایران سے کوئی جنگ نہیں‌چاہتا، سعودی عرب

سعودی وزیر مملکت برئے امور خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ ایران کےساتھ کوئی جنگ نہیں چاہتا.

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطی میں حالیہ کشیدگی پر سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ ایران کےساتھ کوئی جنگ نہیں چاہتا.
ایران آبنائے ہُرمز کو بند کرتا ہے تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، ایران کے جارحانہ کردار کی وجہ سے صورت حال بہت سنگین ہو چکی ہے۔

عادل الجبیر نے ایران کو مخاطب کرکے کہا:’’ جب آپ بین الاقوامی جہاز رانی میں رخنہ ڈالیں گے تو اس کے توانائی کی سپلائی پر اثرات مرتب ہوں گے ،اس سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں پر بھی اثرات ہوں گے، تیل کی بڑی ہوئی قیمتیں عالمی معیشت کو بھی متاثر کریں گی اور یوں اس سے دنیا میں کم وبیش ہر شخص ہی متاثر ہوگا‘‘۔

انھوں نے ایران کے پڑوسی ملک عراق پر اثرات کے حوالے سے کہا کہ سعودی عرب انھیں کم سے کم کرنے کے لیے کام کررہا ہے اور بغداد کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنا رہا ہے۔

Comments are closed.