جمعہ کے روز منشا بم کو ملی عدالت سے خوشخبری

0
80

منشا بم اور اس کے 2 بیٹوں کی عدالت نے تمام مقدمات میں ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں‌ رہا کرنے کا حکم دے دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے منشابم اوراس کے 2 بیٹوں کی تمام مقدمات میں درخواست ضمانت منظورکر لی. منشا بم پر سات مقدمات دائر تھے جن میں سے 4 مقدمےجوہرٹاؤن اور 3 ٹاؤن شپ پولیس نےدرج کررکھے ہیں،ملزمان پرشہریوں کے گھروں اورپلاٹوں پرقبضے کا الزام ہے ،سیشن عدالت لاہورنے منشابم اور 2بیٹوں کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کر لی اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیا.

واضح رہے کہ منشا بم کو سپریم کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا گیا تھا، اس کا اصل نام ملک منشا کھوکھر ،باپ کا نام حکیم علی کھوکھرہے،اس پر 1982ء میں زمین پر قبضے کا پہلا مقدمہ بنا۔ منشا بم پر 36برس کے دوران 70سے زائد مقدمات درج ہوئے لیکن وہ ہر مقدمے کے بعد پہلے سے زیادہ مضبوط ہوکر سامنے آیا ۔منشا بم پر زمینوں کے قبضے کا الزام ہے.
گزشتہ برس ماہ اکتوبر میں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے منشا بم اور ان کے چار بیٹوں کےشناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیا تھا ،

Leave a reply