مزید دیکھیں

مقبول

کراچی ،پسند کی شادی ،سالوں کے ہاتھوں بہنوئی قتل

کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں گھر...

مریم نواز کا گردےعطیہ کرنیوالے تمام افراد کو خراج تحسین

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےگردوں کے عالمی دن...

بھارت:اسلحہ فیکٹری کا افسر پاکستان کیلئے جاسوسی پر گرفتار

بھارتی شہر فیروز آباد میں اسلحہ فیکٹری میں کام...

انجیکشن سے ہلاکت انسانی غلطی کی وجہ سے ہوئی، وزیرصحت پنجاب

لاہور: وزیرصحت پنجاب سلمان رفیق نے میو اسپتال لاہور...

ایران کا نئے کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

تہران :ایران کی بحریہ نے شمالی بحر ہند اور بحیرہ عمان میں کم دور اور دور تک مار کرنے والے بحری کروز میزائلوں کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایران کی بحریہ نے جمعرات کی صبح اپنی فوجی مشقوں کے دوران ان میزائلوں سے سمندر کے اندر اسّی اور دو سو کلو میٹر کی دوری پر اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔ ان میزائلوں میں مزید دوری پر واقع اہداف کو نشانہ بنانے کے لئے توانائی بڑھائے جانے کی بھی گنجائش رکھی گئی ہے۔

 

 

ایران کی بحریہ کی فوجی مشقوں کے دوران ساحل سے سمندر اور سمندر سے سمندر اور اسی طرح بحری جنگی جہاز کے عرشے سے ایرانی ساختہ میزائلوں سے اپنے اہداف کو نشانہ بنانے کی بھی مشقیں کی گئیں اور یہ مشقیں پوری کامیابی کے ساتھ انجام پائیں۔

ان مشقوں کے اختتام پر ایرانی فوج کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے ایران کے سمندری کروز میزائلوں کو ایران کی دفاعی توانائی کے فروغ میں ایک بنیادی اور امید افزا قدم قرار دیا اور تاکید کے ساتھ کہا کہ ایرانی ماہرین، ظالمانہ پابندیوں کے دور میں بھی اغیار سے کسی بھی طرح کی وابستگی کے بغیر اپنی صلاحیتوں اور مقامی ٹیکنالوجی کی بنیاد پر دفاعی شعبے میں ترقی و پیشرفت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل حسین خانزادی نے بھی ایران کی بحریہ کی فوجی مشقوں اور سمندری کروز میزائلوں کے تجربے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ مقامی ٹیکنالوجی کے ساتھ ایران کے جوان ماہرین کی کامیاب کوششیں اس بات کو ثابت کرتی ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے عوام اور نظام اسلامی کے خلاف کسی بھی قسم کے خطرے کا اپنی بنیاد پر مقابلہ کرنے کی توانائی میں قابل ذکر اضافہ کیا ہے۔