ایرانی حملوں کا امریکا کو پہلے علم تھا یا نہیں ، خبر آگئی.

0
35

ایرانی حملوں کا امریکا کو پہلے علم تھا یا نہیں ، خبر آگئی.
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : عراق میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی میزائل حملوں کے بارے میں وائٹ ہاؤس اور وزارت دفاع کے حکام پہلے ہی اطلاع دی گئی تھی۔

امریکی اخبار وشنگٹن پوسٹ نے وائٹ ہاؤس اور وزرات دفاع کے حکام کے حوالے سے ایک خبر میں کہا ہے کہ اینٹیلیجنس ذرائع نے متعلقہ حکام کو ایرانی میزائل حملوں کے بارے میں پیشگی اطلاع دی تھی۔

وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر افسر نے واشنگٹن پوسٹ کو نام نہ بتانے کی شرط پر کہا کہ عراقی اینٹیلیجنس حکام نے امریکہ کو ایرانی حملوں کے بارے میں کئی گھنٹے قبل اطلاع دی تھی کہ ایران فوجی اڈوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔وزارت دفاع کے ایک افسر نے امریکی موقر اخبار کو بتایا کہ عراقی اینٹیلیجنس حکام نے حملے سے کچھ گھنٹے قبل ایرانی حملوں کے بارے میں خبردار کیا تھا۔اخباری رپورٹ کے مطابق اینٹیلیجنس اطلاعات کے بعد امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی اور دیگر سینئر عہدہ داروں کے ساتھ ایک میٹنگ طے کی تھی۔ تاہم اجلاس شروع ہونے سے قبل ہی ایرانی حملوں کے بارے میں اطلاع دی گئی اور میٹینگ ملتوی کردی گئی۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق پیشگی اینٹیلیجنس انتباہ نےعراق میں موجود امریکی فوجیوں کو بنکرز میں چھپنے اور حفاظتی پوشاک پہننے کے لیے وقت فراہم کیا۔

واضح رہے کہ بغداد ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے، فضائی حملے میں ہلاک جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے، عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر ہلاک شدگان میں ایران نواز ملیشیا الحشد الشعبی کا رہنما بھی شامل ہے۔

امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حملے کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ ایران نے انتقام لینے کا اعلان کیا ہے، عراق نے بھی امریکا کی فوج کے انخلا کی قرار داد منظور کر لی ہے جس پر امریکہ نے عراق کو بھی دھمکی دی ہے، پاکستان نے خطے میں امن کے لئے بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے، دیگر ممالک نے بھی بات چیت پر زور دیا ہے،اس کے جواب میں ایران نے امریکی ایئر بیس پر درجنون میزائل داغے ایرانی میڈیا نے امریکی فوجی مارنے کا دعویٰ کیا جبکہ انٹرنیشنل اور آزاد میڈیا سے اس کی تصدیق نہیں ہو سکی.

Leave a reply