ایران کے وزیر خارجہ ریاض پہنچ گئے

Iran FM in Riyadh

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے بعد ریاض پہنچ گئے ہیں جبکہ ان کے ریاض پہنچنے پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان کا سعودی وزارت خارجہ کی عمارت میں ان کا استقبال کیا ہے.


جبکہ باضابطہ ملاقات کے بعد دونوں عہدیداران مشترکہ پریس کانفرنس کا اہتمام بھی کریں گے اور ایرانی وزیر خارجہ ایک روزہ دورے پر آج یعنی جمعرات کے روز ریاض پہنچے ہیں اور وہاں ان کا استقبال سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ نے بڑے پرتپاک طریقے سے استقبال کیا جبکہ سعودی عرب اور ایران نے چین کی ثالثی میں مارچ کے دوران تعلقات کی بحالی کے معاہدے کا اعلان کیا تھا ۔ تاہم دونوں ممالک کے درمیان سات سال سے سفارتی تعلقات منقطع تھے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے 2016 میں تہران میں سعودی سفارتخانے اور مشھد میں قونصل خانے پر مظاہرین کےحملے کے بعد ایران کے سفارتی تعلقات ختم کر دئیے تھے۔ جبکہ اس سے قبل جون میں سعودی عرب کے وزیرخارجہ فیصل بن فرحان ایران کا دورہ کیا تھا اور وہ 2006 کے بعد ایران کا دورہ کرنے والے پہلے سعودی وزیر خارجہ بن گئے تھے، تاہم اس سے چند روز قبل ایران نے ریاض میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ہیرا پھیری 3 جلد ریلیزہوگی ، فلم کا تیسرا حصہ شوٹ کر لیا گیا
جڑانوالہ میں جو کچھ ہوا ہم شرمندہ ہیں، طاہر اشرفی
نگراں کابینہ میں کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک بھی شامل
نگران وزیر اعلیٰ سندھ نے حلف اٹھا لیا
ندا یاسر 16 لاکھ کمانے آئیں اور پھر شوبز کی ہی ہو کر رہ گئیں

ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے نے گزشتہ روز کہا تھا کہ دونوں ممالک کے فوجی حکام کے درمیان ماسکو میں منعقدہ سیکیورٹی کانفرنس کے موقع پر غیررسمی ملاقات ہوئی تھی۔ حسین امیر عبداللہیان نے رواں ہفتے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ریاض کے لیے نئے سفیر سعودی دورے میں ان کے ہمراہ ہوں گے اور وہ باقاعدہ طور پر اپنے سفارتی مشن کا آغاز کریں گے۔

Comments are closed.