عراق کی صورت حال مزید خون خرابے کی طرف

0
42

عراق کی صورت حال آئے روز مزید ابتر ہوتی جارہی ہے ،
عراق میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف جاری احتجاج مزید خون ریز ہو گیا اور اور تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے .عراق کے مختلف شہروں میں گذشتہ پانچ روز سے جاری احتجاجی مظاہروں کے دوران میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ اور جھڑپوں میں مرنے والے مظاہرین کی تعداد کم سے کم ایک سو ہوگئی ہے جبکہ حکومت نے دارالحکومت بغداد میں نافذ کرفیو میں نرمی کردی ہے۔
عراقی پارلیمان کے انسانی حقوق کمیشن نے ہفتے کے روز ایک بیان میں منگل سے جاری احتجاجی مظاہروں میں ترانوے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ تین ہزار سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
عالمی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ تین دن سے عراق میں بد عنوانی، شہریوں کو بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی اور بے روزگاری کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں‌

مہنگائی سب کو کھاگئی ، امیر اور غریب ممالک سب متاثر ، عراق میں مہنگائی کے خلاف پرتشدد مظاہرے

عراق: مقتدی الصدر نے مظاہرین پر تشدد کی وجہ سے اہم بات کہہ دی

بھارت کوعراق میں بھی عالمی کانفرنس میں پسپائی کا سامنا ،بیرسٹر سیف بھارتی وفد پر برس پڑے

Leave a reply