حکومت مخالف مظاہروں پر فائرنگ، مزید 5 افراد جاں بحق
بغداد: عراق کی سرزمین میں نہ ظلم رکا نہ تشدد ، خون کی ندیاں برسوں سے بہائی جارہی ہیں اور ابھی تک بہہ رہی ہیں، حکومت مخالف مظاہروں پر فائرنگ، مزید 5 افراد جاں بحق ،اطلاعات کے مطابق عراق میں حکومت کی معطلی اور ملک میں معاشی اصلاحات کے لیے عوام کا احتجاج مسلسل جاری ہے جہاں تازہ واقعے میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے مختلف علاقومیں کم ازکم 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ائیرانڈیاکسی بھی وقت بندہوسکتی ہے،وزیرہوابازی حردیپ سنگھ کا راجیاسبھا میں اعلان
خبرایجنسی رائٹرز کے مطابق مظاہرین جنوبی عراق میں ٹائر نذر آتش کیے اور سڑک کو بلاک کردیا جس کے نتیجے میں پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز سے جھڑپیں ہوئی۔رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے کربلا میں دو افراد، دو افراد کو بغداد اور پانچویں شہری بصرہ میں احتجاج کے دوران جاں بحق ہوگیا۔
اسلام آباد:ایک طرف آئینی گردوغبارتودوسری طرف مطلع جزوی طور پر ابرآلود
بصرہ میں مظاہرین نے مختلف سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے سرکاری افسران کو دفاتر تک پہنچنے سے روک دیا جہاں چند روز سیکیورٹی فورسز کا نشانہ بننے والے نوجوان کے رشتہ دار بھی احتجاج کررہے تھے۔
ایرانی وزیرخارجہ افغان طالبان سے ملنے اچانک قطر کیوں پہنچے؟خبرنے تہلکہ مچادیا
عراق میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف گزشتہ ماہ احتجاج شروع ہوا تھا جس میں اکثریت نوجوانوں کی تھی جو مسلسل دوسرے مہینے بھی حکومت کا خاتمہ اور معاشی اصلاحات کے مطالبے پر قائم ہیں۔