عراق اور شام میں کوئی پاکستانی موجود نہیں ہے ، شہریار آفریدی

0
29
Shehryar-Khan-Afridi

عراق اور شام میں کوئی پاکستانی موجود نہیں ہے ، شہریار آفریدی

باغی ٹی وی :وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے کہا ہےکہ ہزاروں کی تعداد میں زائرین اور تبلیغی اجتماع والے ہزاروں کی تعداد میں گھروں کو چلے گئے.عراق اور شام میں کوئی پاکستانی موجود نہیں.وزارت خارجہ، وزارت مذہبی امور اور ہوا بازی ملک کر کام کررہے ہیں

آج قوم کے سامنے رکھنا تھا کہ ہم کیا کام کررہے ہیں.کورونا کا کوئی مذہب اور مسلک نہیں، کورونا کی کوئی زبان نہیں

کورونا انسانیت کے لیے بہت بڑا چیلنج ہے.امریکا، برطانیہ کی مثالیں دی جاتی ہیں مگر آج انکا سسٹم دیکھ لیں

ایسی وبا کی انسانی تاریخ میں مثال نہیں ملتی.تمام صوبائی حکومتوں نے مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا.قانونی طریقہ کار ہے مگر رانا ثنااللہ ٹرائل سے بھاگ رہے ہیں.عدالت کے فیصلے عدالت جانے، ہم عدالت کے فیصلوں کو مانتے ہیں

قیدیوں کی رہائی کیخلاف درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا، بڑا حکم دے دیا

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

انہوں نے کہا کہ رانا ثنااللہ کی ہم عزت کرتے ہیں.عدالتیں آزاد ہیں، وزیراعظم بھی قانون سے بالاتر نہیں
رائیونڈ تبلیغی اجتماع کی شوری نے تمام اجتماعات روک دیے ہیں.یہاں پر میڈیا کو بلایا گیا، میری ٹیم کی غلطی ہے جسے مانتا ہوں.وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ تمام مکاتب فکر اور علما سے مشاورت ہوگی.پاکستان کی معاشی پوزیشن کا سب کو پتا ہے.پورا پاکستان اس پر ایک ہے کہ دیہاڑی دار اور غریب لوگوں کو کام کرنے دیا جائے

Leave a reply