عراق نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے لیے اپنی فضائی حدود کے استعمال کی مذمت کی ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی حکومت کے ترجمان باسم العوادی نے ایک بیان میں کہا کہ عراق نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کو ایک احتجاجی خط پیش کیا ہے، جس میں اسرائیل کی طرف سے 26 اکتوبر کو ایران پر حملے کے لیے عراقی فضائی حدود کی صریح خلاف ورزی کی مذمت کی گئی ہے۔خط میں واضح کیا گیا ہے کہ عراق اپنی فضائی حدود یا زمین کو دوسرے ممالک، خاص طور پر ان ہمسایہ ممالک پر حملوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا جن کے ساتھ عراق کے باہمی احترام اور مفادات مشترک ہیں۔ العوادی نے یہ بھی کہا کہ عراقی حکومت ملک کی خودمختاری، آزادی، اور علاقائی سالمیت کے لیے اپنے عزم کی تجدید کرتی ہے۔
یہ بیان عراق کی جانب سے علاقائی استحکام کے لیے اس کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، اور حکومت نے پرامن تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات اور باہمی افہام و تفہیم کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔
اسرائیل نے ہفتے کی صبح ایران میں فوجی اہداف پر فضائی حملے کیے تھے۔ ایرانی فوج نے محتاط الفاظ میں کہا کہ غزہ اور لبنان میں جنگ بندی کو کسی بھی جوابی حملے پر ترجیح دی جائے گی
غیر ملکی کوچز لگانے کافائدہ کیا ہے؟سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرؤف کی باغی ٹی وی سے گفتگو
فخر زمان کو بابر کے حق میں بولنا پڑا مہنگا،بابر اعظم فخر کونکالے جانے پر خاموش کیوں؟
نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے سے نتیجہ جیت کی صورت میں آیا۔محسن نقوی
جیت کا سارا کریڈٹ پاکستانی عوام کو ملنا چاہیے۔شان مسعود