وزیر اعظم پاکستان کا ایک اور کارنامہ ، دنیا کے سب حکمرانوں کو پیچھے چھوڑ دیا
اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر خان کی تقریر نے سب سے زیادہ مقبول ہے . اب تک وزیراعظم عمران خان کی تقریر چار لاکھ 58 ہزار مرتبہ دیکھی جا چکی ہے دوسرے نمبر پر ترک صدر رہے جن کی تعداد چار لاکھ 26 ہزار مرتبہ سنی گئی
جبکہ مودی کی تقریر دو مرتبہ (ایک ہندی اور دوسری انگریزی) اپ لوڈ کرنے کے باوجود 48 اور 93 ہزار مرتبہ ہی دیکھا گیا۔
اس کے علاوہ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کی تقریر دو لاکھ 27 ہزار، بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ شیخ ایک لاکھ 33 ہزار، ترک صدر رجب طیب اردوان کی چار لاکھ 26 ہزار جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی 47 ہزار مرتبہ دیکھی گئی۔
وزیر اعظم کی تقریر کو اپنوںسمیت دنیا بھر میں ایک تاریخی تقریر کے طور پر دیکھا جا رہا ہے .اپنے تو ہیں ہی مخالفین بھی اس تقریر کی تعریف کیے بنا رہ نہیں سکے.
یاد رہے کہ اس سے قبل ایک امریکی ٹی وی انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ بھارت آزادی کی تحریک کو دہشت گردی کا نام دے رہا ہے۔ نریندر مودی نے پاکستان پر ہمیشہ دہشتگردی کے بے بنیاد الزامات لگائے، بھارت الزامات سے کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے، 9 لاکھ بھارتی فوج کی موجودگی میں پاکستان 500 دہشتگرد کیسے بھیج سکتا ہے، مسئلہ کشمیر پر پہلی بار 2 جوہری طاقتیں آمنے سامنے کھڑی ہیں۔