امریکی نیوی نے ایرانی کشتیوں پر فائرنگ کردی

باغی ٹی وی : امریکہ اور ایران کے درمیان ایک بار پھر مڈ بیڑ ہوئی ہے ، امریکی بحریہ نے ایران کے پاسدارانِ انقلاب کی تین کشتیاں قریب آنے پر ان پر وارننگ فائر کئے۔ امریکی ملٹری کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی عملے نے بریج ٹو بریج ریڈیو اور دیگر ڈیوائس سے بھی بار بار وارننگ دی تھی۔

یہ واقعہ خلیجِ فارس کے شمال میں پیش آیا۔ واقعے کے دوران ایرانی کشتیاں امریکی بحری جہاز سے صرف 204 فٹ دور تھیں۔ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں سمندر میں یہ دوسرا تناؤ تھا ،

ایرانی تیز کشتیوں نے امریکی بحریہ کا ساحلی جہاز فائربولٹ اور امریکی کوسٹ گارڈ کے جہاز کا پیچھا کیا ، شام کے قریب آٹھ بجے بین الاقوامی پانیوں میں تیزی سے بڑھنے والی ایرانی کشتیوں پر وائرننگ فائر کھول دیے. بحرین میں امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے نے ایک بیان میں اس صورت حال کے بارے بتایا .

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی بحری جہاز "نامعلوم ارادے سے غیر ضروری قریب” پر چلے آرہے تھے اور ایک موقع پر دونوں امریکی بحری جہاز کے 68 گز کے فاصلے پر آگئے تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تینوں ایرانی کشتیاں "بین الاقوامی قانون کے تحت مطلوبہ دوسرے جہازوں کی حفاظت کے لئے خاطر خواہ مشق کرنے میں ناکام رہی کیونکہ وہ امریکی [بحری جہاز کے قربت میں آگئیں۔

Shares: