پنجاب میں پوسٹوں پر بندے کیسے رکھے جاتے اور کیا ریٹ چل رہے ہیں، ارشاد بھٹی نے اندر کی کہانی سنا دی

پنجاب میں کیسے بندے رکھے جاتے اور کیا ریٹ چل رہے ہیں، ارشاد بھٹی نے اندر کی کہانی سنا دی

باغی ٹی وی :معروف صحافی ارشاد احمد بھٹی نے آج نیوز پر رانا مبشر کے ساتھ ایک پروگرام میں‌ گفتگو کرتے ہوئے موجودہ حکومت کی شفافیت اور میرٹ کی اصل کہانی سنا دی ،انہوں نے کہا ہےکہ آپ نے اگر کسی بندے کو کسی پوسٹ پر رکھنا ہوا یا کسی کا تبادلہ کرانا ہوا اس کے لیے بس ریٹ چل رہا ہے اور وہ ریٹ کچھ اس طرح رہے ہے ، بیس ہزار سے ایک لاکھ ایک لاکھ سے پانچ لاکھ، روپے دو اور اپنے بندے رکھوا لو یا تبادلہ کرا لو، یہ ریٹ چل رہ ہے ہیں،
اگر آپ نے کسی بھی پوسٹ‌ یا اسامی میں بندہ رکھنا ہو بس یہ کچھ چل رہا ہے، . ارشاد بھٹی نے بزدار حکومت میں جاری اقربا پروری کو کھول کر بیان کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہر جگہ پر چاچے مامے اور اسی طرح دیگر رشتہ دارہیں جو نوازے جارہے ہیں یا یہ لوگ مزکورہ ریٹ‌لے کے اپنی اپنی دیہاڑیاں لگا رہے ہیں. جب ان سے پوچھا گیا کہ کون ایسا کر رہا ہے تو انہوں کہا کہا بزدار فیملی اس بہتی گنگا سے ہاتھ دھو رہی ہے ، ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ ، رائے ونڈ ، سکھے کی چوکی انچارچ ، اے ایس آئی اور دیگر پوسٹوں پر تعیناتی کا کاروبار جاری ہے . ڈی جی خان کے ساتھ علاقے میں دو دو لاکھ روہے دے کر بندے لگائے جارہے ہیں. بزدار کے کزن ایسا کرہے ہیں.
انہوں نے کہا کہ وہ کہیں سادگی اور میانہ روی کا نعرہ بلند کیا جاتا تھا وہ بھی ہوا ہوگیا ، اب وزیراعلیٰ کے مہمانوں کے لیے خاص قسم کی ڈشوں کی لمبی لمبی لسٹیں چلتی ہیں.
انہوں نے کہا کہ کھانے کے ساتھ چاہے ، کافی ، کلفہ اور کیا کیا ڈشز پیش کی جاتی ہں. بس اسی طرح کا شاہانہ انداز چل رہا ہے
ارشاد بھٹی نے تحریک انصاف کے منشور اور کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد کی قلعی کھولتے ہوئے مزید کہا کہ جو بندہ اپنی تعیناتی سے چند روز پہلے استخارے میں نازل ہوا ہو وہ پارٹی کے منشور کو کیسے آگے لے چل سکتا ہے .اور اس سے کیا امید کی جاسکتی ہے . انہوں نے کہا کہ شفقت محمود جو کہ نظریاتی ہیں اور وہ پہلے دن سے ساتھ چل رہے ہیں. وہ اپنی پارٹی کے منشور اور وعدوں کی پاسداری کریں گے ایسا نہیں کریں‌گے ، جولوگ مفادات کے لیے ساتھ جڑے انہوں نے اسی طرح کے کام ہی ‌کرنے ہیں، جنہوں تحریک انصاف اپنے اپوزیشن کے دور میں تنقید کا نشانہ بنایا کرتی تھی ، اب اس کو اپنے بندے اور حکومت میں‌ بیٹھے اہلکار وہ کام رہے ہیں.

Comments are closed.