اسلام آباد:پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ برطانیہ رنگ لے آیا .برطانیہ نواز شریف کابینہ کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پاکستان کے حوالے کرنے پر تیار ہوگیا .ذرائع کے مطابق یہ معاہدہ شاہ محمود قریشی کے دورہ برطانیہ کے دوران طئے پایا .ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بہت جلد پاکستان کی سیاسی شخصیت پاکستان بدر کر دی جائے گی.
اسحاق ڈار کے حوالے سے خبریں اس وقت تیزی سے گردش کرنے لگیں جب شاہ محمود قریشی نے اپنے برطانوی ہم منصب کو پاکستان میں کرپشن کے حوالے سے کیے گئے فیصلوں سے آگاہ کیا .یہ بھی معلوم ہوا کہ برطانیہ نے حکومت پاکستان سے کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کی تعریف کی ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کا عندیہ بھی دیا ہے. اسحاق ڈار کب پاکستان پہنچائے جائیں گے اس کے بارے میں فی الحال کوئی حتمی رائے تو قائم نہیں کی جاسکتی مگر یہ طئے ہے کہ بالآخر اسحاق ڈار کو پاکستان آکر جیل کی سلاخوں کے پیچھے جانا پڑے گا