کیا پاکستان برطانیہ سے اسحاق ڈار کی برطانیہ بدری اور حوالگی کا مطالبہ کر پائے گا؟
کیا پاکستان برطانیہ سے اسحاق ڈار کی برطانیہ بدری اور حوالگی کا مطالبہ کر پائے گا؟ برطانوی وزیرخارجہ جیرمی ہنٹ اور پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی مشتر کہ پر یس کانفرنس میں ملزمان کی پاکستان حوالگی کے حوالے سے سوالات اٹھ گئے۔جیری ہنٹ نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ برطانیہ حوالگی ملزمان سے متعلق ایسا کوئی معاہدہ نہیں کرے گا جسے سیاسی طور پر استعمال کیا جاسکے۔
پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان حوالگی ملزمان کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کرنا نہیں چاہتا۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ کو پاکستان کے سزائے موت قانون پر اعتراض ہے اور اسلام آباد حکومت تعزیرات پاکستان میں ترامیم کے لیے سنجیدہ ہے لیکن حوالگی ملزمان کا معاملہ طے ہونا بھی ضروری ہے۔