بھارت جنگ کے موڈ میں ہے؟:بھارت نے پاکستان کی مشرقی سرحدوں پر روسی میزائل ایس- 400 لگا دیئے

0
35

لاہور:کیا بھارت واقعی جنگ کے موڈ میں ہے:بھارت نےپنجاب سیکٹر میں روسی میزائل دفاعی نظام ایس – 400 لگادیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان اور چین سے خطرات کا بہانہ بناکر بھارت نے پنجاب سیکٹر میں روسی ساختہ میزائل دفاعی نظام ایس 400 کی تنصیب شروع کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے بھارت کو ایس 400 میزائل دفاعی نظام کی فراہمی شروع کر دی ہے اور دفاعی نظام کے پہلے اسکواڈرن کی ترسیل رواں ماہ مکمل ہوجائے گی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فضائیہ کی جانب سے ایس 400 میزائل دفاعی نظام کا پہلا اسکواڈرن پنجاب سیکٹر میں لگایا جا رہا ہے جو آئندہ چند ہفتوں میں آپریشنل ہوجائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میزائل دفاعی نظام کا پہلا اسکواڈرن سمندری اور فضائی راستے سے پہنچایا جا رہا ہے جسے تیزی سے متعلقہ مقام پر نصب کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن بھارت پہنچے تھے جہاں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی تھی اور اس کے بعد بھارتی سیکرٹری خارجہ نے کہا تھاکہ بھارت کو رواں ماہ روسی میزائل سسٹم ایس 400 کی ترسیل شروع ہوگئی ہیں جو اب جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ امریکی دباؤ کے باوجود بھارت نے روس کے ساتھ 2018 میں5 دفاعی میزائل سسٹم کی خریداری کا 5.5 ارب ڈالرز کا معاہدہ کیا تھا۔

بھارتی پنجاب کی وہ سرحد جوپاکستان کے پنجاب سے ملتی ہے وہاں بھارتی فوج کی نقل وحرکت بھی دیکھی گئی ہے، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ بھارت پاکستان کی مشرقی سرحدوں پردباوبڑھا کرپاکستان کی مغربی سرحدوں یعنی افغانستان کے بارڈر سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے تاکہ بھارت نوازدہشت گردوں کو کور مل سکے

یہ بھی اطلاعات ہ یں کہ بھارت پاکستان اور افغانستان کی موجودہ طالبان حکومت کے درمیان غلطی فہمیاں پیدا کرنے کےلیے کوشاں ہے اور اس کی خفیہ ایجنسیاں اتحادی ممالک سے ملک کرپاکستان کی افغانستان میں گرفت کو کمزور کرنا چاہتی ہیں

باغی ٹی وی ذرائع کےمطابق یہ بھی کنفرم اطلاعات ہیں کہ بھارت پاکستان پردباو بڑھا کرموجودہ حکومت کے لیے پریشانیاں پیدا کرکے حکومت مخالف اتحاد کی جدوجہد کو کمک پہنچانا چاہتا ہے ،

Leave a reply