امریکہ میں تین بھارتی باشندے کر رہے تھے گھناؤنا کام، پولیس نے کیا گرفتار

0
35

امریکہ میں تین بھارتی باشندے کر رہے تھے گھناؤنا کام، پولیس نے کیا گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں تین بھارتی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، امریکہ کی بارڈر پٹرول پولیس نے بھارتی باشندوں کو گرفتار کیا

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق یو ایس بارڈر پٹرول ایجنٹس نے نیویارک کے قریب مسینا میں ایک گاڑی کو روکا۔ جانچ پڑتال کے دوران پتہ چلا کہ گاڑی میں سوار لوگوں میں سے دو بھارتی شہری ہیں جو غیرقانونی طور پر امریکہ میں داخل ہوئے ہیں جس کے بعد دونوں کو بارڈر پٹرول اسٹیشن منتقل کر دیا گیا،

مزید تحقیقات سے معلوم ہوا کہ گاڑی کا ڈرائیور بھی بھارتی ہے جو 2012ء میں امریکہ میں غیرقانونی طور پر داخل ہوا تھا اور گذشتہ سال دسمبر میں اسے امریکہ چھوڑنے کا حکم دیا گیا تھا لیکن اس نے امریکہ نہیں چھوڑا اور غیر قانونی طور پر مقیم ہے.

برقع، نقاب پر لگائی جائے پابندی، ہندو انتہا پسند تنظیم نے مطالبہ کر دیا

رام مندر کی تعمیر کیلئے انتہا پسند ہندو تنظیم نے مودی سے بڑا مطالبہ کر دیا

مودی سرکار نے بنایا بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں کے خلاف خطرناک منصوبہ

بی جے پی کی کامیابی کے بعد بھارت میں گائے کے گوشت کے نام پر مسلمانوں پر تشدد

بھارتی شہری امریکہ کے لئے خطرہ بن گئے، گزشتہ ایک برس میں امریکہ میں 10 ہزار شہریوں کو گرفتار کیا گیا تھا،امریکی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق مختلف قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں نے نیشنل سکیورٹی یا پبلک سکیورٹی کیلئے خطرہ کے طور پر دیکھے جانے والے تقریباً 10 ہزار بھارتی شہریوں کی 2018 میں حراست میں لیا تھا.

رپورٹ کے مطابق ان 10 ہزار افراد میں سے 831 کو امریکہ سے باہر نکال دیا گیا۔ امریکی ایمگریشن اور کسٹم انفورسمنٹ یا آئی سی ای کے ذریعہ حراست میں لئے جانے والے بھارتیوں کی تعداد 2015 ء سے 2018 ء کے درمیان دوگنی ہوگئی ہے۔ آئی سی ای نے 2015 ء میں 3532 ہندوستانیوں کو حراست میں لیا تھا۔ 2016 ء میں 3913 ، 2017 ء میں 5322 اور 2018 ء میں 9811 ہندوستانیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئی سی ای نے 2018 ء میں 831 ہندوستانیوں کو ملک سے باہر بھیجا۔ 2015 ء میں 296 ، 2016 ء میں 387 اور 2017 ء میں 474 ہندوستانیوں کو ملک سے باہر کیا گیا تھا۔

بھارتی شہریوں کو نہ صرف امریکہ سے نکالا گیا بلکہ ان کے دوبارہ داخلے پر بھی پابندی لگا دی گئی.

Leave a reply