لاہور:کیا ن لیگ پاکستان میں قومی حکومت بنانے جا رہی ہے؟شاہد خاقان عباسی نے اصل حقائق بتا دیئے،اطلاعات کے مطابق سنیئرصحافی مبشرلقمان سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کے بعد نئے الیکشن ہوں گے اور پھرایک قومی حکومت ہوگی
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قومی حکومت میں جہاں تک تعلق ہے پی ٹی آئی کی شمولیت کا تو اگران کا رویہ درست رہا تو ان کو بھی شامل کرلیا جائے گا ،ایک اور سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ان کے پاس یہ صلاحیت ہے کہ وہ ملک کو بحرانوں سے نکال لیں گے
عدم اعتماد کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ 23 کے قریب حکومتی ارکان کا ہمارے ساتھ رابطہ ہے اور وہ تبدیلی چاہتے ہیں، ایک موقع پر جب مبشرلقمان نے یہ پوچھا کہ اتحادیوں کے بغیر تو عباسی نے کہا کہ اتحادیوں کے بغیر ان کے اپ مطلوبہ تعداد ہے
ایم کیوایم کے حوالے سے ان کا کہناتھا کہ ان کے کنسرنز ہیں لیکن امید ہے کہ وہ بھی بہت جلد دور کرلیئے جائیں گے
پنجاب میں حکومت سازی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ وفاق میں تبدیلی کے بعد ہی ممکن ہے اور اپوزیشن اگر فیصلہ کرے گی تو چوہدری پرویزالٰہی کو قبول کرلیا جائے گا اور یہ بھی امکان ہے
مبشرلقمان کے ایک سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پنجاب میں عثمان بزدار کا جانا ٹھہر گیا ہے لیکن اس کے حوالے سے مزید فیصلے بعد میں ہوں گے
بلوچستان کے حوالے سے مبشرلقمان نے انکشاف کیا کہ اگلے چند دنوں تک حکومت کو ختم کیا جارہا ہے تو اس کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جام کمال ایک اچھے انسان ہیں ان کی حکومت کو ختم کرنا اچھا شگون نہیں تھا
مبشرلقمان نے کہا کہ یار محمد رند اگلے وزیراعلٰی ہوسکتے ہیں ، تواس کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وہ تو نہیں چاہتے لیکن اگر ہوگئی تو پھر قبول کرنا پڑے گی
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزیراعظم کا کہنا کہ سندھ ہاوس میں ارکان اسمبلی کی بولیاں لگی ہوئی ہیں یہ بات غلط ہے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسا کوئی واقعہ نہیں جو حمایت کررہا ہے وہ بے لوث کررہے ہیں جبکہ حکومت بڑی بڑی آفرز دی ہیں
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزیراعظم دھمکیاں دے رہے ہیں اور یہ شکست کا ایک دوسرا روپ ہے ،ان کایہ بھی کہنا تھا کہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیںگے
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اگر عدم اعتماد میں کوئی رکاوٹ بنا تو آرٹیکل 6 لاگو ہوگا،اس کے ساتھ ساتھ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو لوگ ہمیں ووٹ دیں گے ان کو سپورٹ تو کریں گے ، شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ امید ہے کہ 185 تک ارکان عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دیں گے